جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتسبل پور،پنچایت سےنومنتخب مکھیا جناب منصورعالم کو مبارکبادی

سبل پور،پنچایت سےنومنتخب مکھیا جناب منصورعالم کو مبارکبادی

سبل پور،پنچایت سےنومنتخب مکھیا جناب منصورعالم کو مبارکبادی
(پریس ریلیز،پٹنہ)

سبل پور،پنچایت سےنومنتخب مکھیا جناب منصورعالم کو مبارکبادی

ضلع پٹنہ میں واقع سبل پور پنچایت سے اس بار1300سے زائد ووٹوں کے فرق سے جناب منصور عالم صاحب نے مکھیامیں جیت درج کی ہے،اس لئے علاقہ میں خوشی کی لہردیکھی جارہی ہے، جیت درج کرنے کے بعد مکھیامنصورعالم صاحب آج سبل پور،پٹنہ میں واقع، بہارکامشہورومعروف ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ تشریف لائے،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،اس کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،قاری ایازاحمد، مولانا منہاج الدین صاحب،مفتی سیف الدین،مفتی عبدالاحد، خالد انورپورنوی،مفتی محمداکرم،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی، مولاناعبدالغنی،قاری دستگیر ، مولاناسہیل اختر مظفر پوری، مولاناقاری عبدالحسیب،مولاناامیرالہدیٰ،قاری محمدصالح، ودیگر اساتذہ کرام نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی، نومنتخب مکھیاجناب منصور عالم صاحب نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا:ہمیں جن امیدوں کے تحت لوگوں نے بھاری ووٹوں سے جتایاہے،انہیں مایوس نہیں کروں گا، اس موقع پر جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا:ذمہ داری ایک امانت ہے،سبل پور،پنچایت میںدیگربرادران وطن کی کثرت کے باجود،جس طرح انہوں نے آپ پراعتمادکیاہے،اس کوٹھیس نہ پہونچے،سب کے لئے وکاس ہو،ترقی ہو،اس کو مشن بنالیجئے،تبھی امانت کی پاسداری ہوگی،مہتمم جامعہ جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے بھی انہیں مبارکبادی پیش کی،انہوں نے کہا:اللہ نے آپ کوسماج کی خدمت کا م موقع دیاہے،اس کو بہترسے بہتراندازمیں کیجئے،کہیں بھی ہم سب کی ضرورت محسوس ہوتو ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،انہوں نے نومنتخب مکھیاکو جیت کو قومی یکجہتی کے لئے ایک مثال قراردیا،تمام اساتذہ کرام نے بھی فردا،فرداا نہیں مبارکبادی پیش کی،نومنتخب مکھیامنصورعالم صاحب نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم سمیت تمام اساتذہ کرام کاشکریہ اداکیا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے