سات اور ستر… کا فرق.!

44

تحریر :خورشید انور ندوی

یہ ریاضی کے ہندسوں کے فرق کا سوال نہیں ہے.. جس کا جواب آسان اور معلوم ہے.. یہ سیاست، سیاسی قیادت، معاشی ترقی کی علامتوں اور ملک کی تعمیر وترقی کی تاریخ اور خغرافیہ کا سوال ہے.. اگر پچھلے کئی سالوں سے تعلیم یافتہ عقل اور شعور سے بہرہ ور گوشے یہ سوال کرتے تو یہ سوال بنتے ہی نہیں،، لیکن جب سنجیدہ سوالوں کو نعرہ بازی کے لئے وضع کیا جائے گا اور جعلی اور فراڈ میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے دماغوں میں بٹھا دیا جائے گا تو جواب کون لے گا اور کس طرح دیا جاسکے گا.. لیکن وقت ہر سوال کا جواب سچائی کے ساتھ دے دیتا ہے.. اور سوال کا آکار پرکار، روپ سروپ طے کردیتا.. وہ ہر سوال کرنے والے کی طرف اس کا سوال لوٹا دیتا ہے، اور زمانے کے جبر کے تحت سوال کنندہ کو جواب دہندہ بنا دیتا ہے… آج بڑبولی ہڑبونگی بی جے پی کو انھیں سوالوں کا سامنا ہے.. وہ ستر سال کا جواب کانگریس سے مانگتی تھی اور اب سات کا جواب اس سے بن نہیں پارہا… پٹھان کوٹ کا جواب کانگریس کے ذمہ تھا، پلوامہ اس سے کہیں بڑا، کہیں پیچیدہ، اور کئی موڑ والی کہانیاں لئے اس کے سامنے ہے… پوچھتا ہے بھارت والے روسیاہ اینکر سے بھارت پوچھنے لگا کہ پلوامہ کی کہانی کس موڑ پر ہے.. نوجوانوں کی شہادت پر بدمستی اور ٹی آر پی کی سرخوشی دیش بھکتی ہے یا دروہ ودھدروہ ہے؟ پیچ پھنس گئی اورایف آئی آر کٹ گئی..روز شام گلا پھاڑنے والے سے دس تفتیشی ایجنسیاں پوچھیں گی.. مجھے حیرت ہے کہ ہماری فوج کہاں ہے؟ اور اس کو اپنے جوانوں کی شہادت پر بےچینی کیوں نہیں ہے..؟ فوج میں ہر متعلق بات کے بارے میں مستقل تحقیق کا انتظام ہے، وہ شعبہ متحرک کیوں نہیں ہورہا ہے؟ یہ میرے لئے تشویش کی بات ہے… خیر.. آج ہی خبر شائع ہوئی ہے کہ ہمارے ملک میں ایک ہزار ڈیم 50 سال پرانے ہیں.. تو وہ بنے کب تھے.. سوال یہ بھی کیا جائے کہ ملک میں 5200 سے زائد بڑے ڈیم کب بنے؟ اور پچھلے سات سال میں کتنے اور کہاں بنے؟ سو اسمارٹ سٹیز میں سے ایک بھی کون سا ہے؟ سو نئے ایرپورٹ کس شہر میں بنے..؟ سالانہ 80 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں بچٹ ہماری معیشت میں کہاں منعکس ہوتی ہے.. سالانہ ایک لاکھ 8 ہزار کروڑ کے اثاثوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کہاں صرف ہورہی ہے..؟ اگر معیشت فروغ پذیر ہے تو اچھے اثاثے بیچے کیوں جارہے ہیں؟ پچھلے پانچ سال میں آٹھ لاکھ کروڑ کی مجوزہ رقم ریلوے کی صورت گری کے لئے کیوں جاری نہیں کی گئی؟ شمال جنوب، مشرق مغرب کا مواصلاتی کوریڈور کہاں ہے؟ دو دن قبل جنرل نروانے نے کہا کہ فوج کی جدید کاری کے منصوبے میں افسرشاہی رکاوٹ ہے سارے منصوبے ٹھپ پڑے ہیں.. زنگ خوردہ فوج سے چین کا مقابلہ کیسے ہوگا..؟ اروناچل پردیش میں چین نے گاؤں بسا دیا.. اور ہم رافیل کا ہیڈ چمکاتے رہ گئے.. ستر سال کا جواب میرے مرحوم والد صاحب کو پوچھنا چاہئے تھا.. پتہ انھوں نے پوچھا یا نہیں؟؟ ان سات سالوں میں، میں نے دو پارلیمنٹ منتخب کی ہے، مجھے انھیں سات سالوں کا جواب دیدیں..