ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتزرعی قوانین کی واپسی کااعلان منظم جہدمسلسل کی فتح :مولانااحمدولی فیصل رحمانی

زرعی قوانین کی واپسی کااعلان منظم جہدمسلسل کی فتح :مولانااحمدولی فیصل رحمانی

 #امیرشریعت نے پارلیمانی سیشن میں سی اے اے کی واپسی کامطالبہ کیا،عدالت عظمیٰ سے جلدازجلدفیصلہ کی اپیل کی

#پٹنہ 19/نومبر 2021

اگر منظم اورمتحدہوکر،صبرواستقامت کے ساتھ جہدمسلسل ہو توکامیابی مل سکتی ہے۔کسانوں کے پرامن احتجاج اوران کے اتحادوتنظیم اورصبرکاپھل آج مل گیا۔زرعی قوانین کی واپسی کااعلان درحقیقت اسی جہدمسلسل،اتحاداوراستقامت وصبرکی فتح کاثبوت ہے۔ زرعی قوانین پرحکومت کایوٹرن اس کی دلیل ہے کہ جمہوری طریقے سے اپنی بات منوائی جاسکتی ہے جس سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ا ب حکومت کوچاہیے کہ عوام کی آوازسنتے ہوئے سی اے اے کوبھی پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں واپس لے،نیزاین پی آرکی متنازعہ شقوں کوختم کرنے کافیصلہ کرے۔ زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان پران خیالات کااظہارحضرت امیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی،سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیرنے کیا۔انھوں نے سماجی تنظیموں اوروکلاءودانشوران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مضبوط آوازاٹھائیں۔امیرشریعت نے مزیدکہاکہ زرعی قوانین پربیک فٹ پرجانے سے حکومت کوسبق لیناچاہیے کہ وہ کوئی ایساکام نہ کرے جوسیکولرزم،آئین اورعوام کے خلاف ہو۔ جمہوریت میں حکومت عوام کی ہوتی ہے،عوامی جذبات کاخیال رکھنااوران کے حقوق کی پاسداری جمہوری قدروں کومضبوط کرتی ہے۔

امیرشریعت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے اورکسانوں کومبارک باددیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ جس طرح عوامی دباﺅمیں آکراس نے زرعی قوانین کی واپسی کااعلان کیاہے،اسی طرح آئندہ ہونے والے پارلیمانی سیشن میںسی اے اے کو بھی واپس لے،نیزاین آرسی کے نہ کرنے کاباضابطہ تحریری اعلان کرے،اپنے متضادبیانات کی ایوان میں وضاحت کرے۔ اوراین پی آرکی متنازعہ شقوں کوحذف کرے۔یہ مطالبہ ممتازماہرین قانون،وکلائ،نمائندہ تنظیموں عوام اورتمام مذاہب کی نمائندہ شخصیتوں نے بارہاکیاہے۔انھوں نے کہاکہ سی اے اے کے خلاف ملک گیراوروسیع اورپرامن احتجاج کی گونج پوری دنیامیںسنی گئی۔ایسی قانون سازی سے بچنا چاہیے جوجمہوری اقدارکے خلاف ہو۔مذہب کی بنیادپرقانون سازی نہیں ہوسکتی۔یہ آئین اورسیکولراقداردونوںکے خلاف ہے۔نیزعوام کوپریشانی میں ڈالنے والااقدام ہے۔جب کہ سیکولر اقدار کا تحفظ حکومت کاآئینی فرض ہے۔حکومت اپنایہ فریضہ اداکرے۔امیرشریعت نے عدالت عظمیٰ سے بھی اپیل کی کہ آئینی روح ، سیکولراقداراورعوامی جذبات کاخیال رکھتے ہوئے جلدازجلدسی اے اے پرفیصلہ سنائے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے