ریکارڈ توڑ مہنگائی اور نفرت عوام کے لئے مصیبت: سائیکل ریلی کے بعد جلسے سے سماج وادی لیڈران کا عوام سے خطاب

51

ریکارڈ توڑ مہنگائی اور نفرت عوام کے لئے مصیبت: سائیکل ریلی کے بعد جلسے سے سماج وادی لیڈران کا عوام سے خطاب ،
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) ( عقیل احمد خان) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم پر چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور جنیشور مشرا کی یوم پیدائش پرآج دھن گھٹا ممبر اسمبلی حلقہ کے
کےدرجنوں سے زائد مواضعات سے سماج وادی پارٹی کے عہدے داران وکارکنان نے پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیر اعلی اتر پردیش اکھلیش یادو کے حکم کے مطابق و جنیشور مشر کے جینتی کے موقع پر پارٹی کے قد آور لیڈران مخلص پور سے کے ڈی یادو ناتھ نگر سے سابق ممبر اسمبلی الگو پرساد چوہان مہولی سے پارٹی ضلع کے اقلیتی صدر نوجوان شاعر اسد مہتاب ،ترقیاتی بلاک پولی سے وحید احمد خان سمیت تحصیل حلقہ کے مختلف مواضعات کے کونے کونے سے سماج وادی پارٹی کے عہدے داران وکارکنان نے
سائیکل ریلی نکالی ،دھن گھٹا تحصیل حلقہ شیو مندر دھن گھٹا میں کار کنان اور پارٹی کے عہدے داران کی سائیکل ریلی ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی اس دوران پارٹی کے لیڈران اور انتظامیہ کے درمیان تیخی جھڑپیں بھی ہوئیں لیکن سماج وادی پارٹی کے سپھاہیوں کے جنون کے آگے انتظامیہ بے بس نظر آیا اور سماج وادی پارٹی کے لیڈران نے کامیاب سائیکل ریلی نکال کر تاریخ رقم کی، اس موقع پر بڑھتی مہنگائی اور فرقہ پرستی اور جنسی استحصال کے خلاف اقلیتی سیل کے ضلع صدر اسد مہتاب نے پارٹی کارکنان وعہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت اور اس کے سربراہ نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی بڑے بڑے دعوے اور وعدے کرتے رہے اور الیکشن سے قبل بھی سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے کے بعد صرف عوام الناس کا استحصال کررہے ہیں، آج ڈیزل پیٹرول سے لے کر کھانے کے تیل دالوں سے اور سبزیاں آلو پیاز پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے، مہنگائی کی دوڑ میں ڈیزل پیٹرول سے ایک مرتبہ آگے نکل چکا ہے۔ اس وقت ملک کے کئی حصوں میں پیٹرول 100 کے پار ہے تو ڈیزل 90 روپے سے اوپر پہنچ چکا ہے،رسوئی گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ،رسوئی گیس کا جو سلنڈر دسمبر 2013 میں 414 روپے کا تھا ،وہ اب 900 روپے سے زائد میں مل رہا ہے،
حکومت چاہے تو وہ اس ریکارڈ توڑ مہنگائی سے عوام کو راحت دے سکتی ہے،کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرکزی و ریاستی ٹیکس کا بڑا حصہ ہوتا ہے،
اسد مہتاب نے کہا کہ غریب اور کمزور طبقہ بے تحاشہ پریشان ہے اور ہر ان کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل ترین ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ اور فرقہ پرستی کے بڑھتے واقعات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے،کسان آٹھ مہینے سے اپنے گھر بار اور آل اولاد کو چھوڑ کر دہلی کے سرحد پر اکٹھا ہیں لیکن سرکار ان کی باتوں کو نہ سن رہی ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس قدم اٹھارہی ہے،ملک کی عوام مودی اور ریاست کی عوام یوگی سے اکتا چکے ہیں اور 2022 کے انتظار میں ہیں،تاکہ فاشسٹ حکومت کو اکھاڑ پھینک کر ایک امن پسند حکومت لائی جائے جو عوام کے مسائل کو سمجھے اور ترقیاتی کاموں کو رفتار دے،
اس موقع پر سینئر لیڈران کے ڈی یادو ضلع نائب صدر،راجمن یادو ضلع جنرل سکریٹری،سابق ممبر اسمبلی الگو پرساد چوہان، وحید احمد خان لال بہادر یادو،آفتاب عالم خان،بلو نیتا، منوج پہلوان، عامر ظفر، ارشاد احمد خان، حافظ یتیم اللہ، عباس علی پردھان، ذبیح اللہ خان،
توحید احمد،لطیف خان،شیو ناتھ یادو،عاصم خان،بابی نگم،بلرام یادو،سمیت سیکڑوں لوگ موجود رہے