جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترہنما ونیتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء کے درمیان کمبلوں لی تقسیم ک؛خوش...

رہنما ونیتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء کے درمیان کمبلوں لی تقسیم ک؛خوش آئند قدم:قاری ایاز احمد

 

رہنما و نیتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کرناخوش آئین قدم قاری ایاز احمد ۔

سیتامڑھی (تنویر شمسی) سرزمین مہسول پور وی وارڈ نمبر 2 کے قاسم منزل میں طۓ شدہ پروگرام کے مطابق بعد نماز جمعہ رہنما فاؤنڈیشن کے چیف کنوینر سید رشیق احمد کے ایماء پر ونیتی فاؤنڈیشن کے سکریٹری جناب محمد ساجد حسین کی قیادت میں غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کا پروگرام شروع کیا گیا۔ جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سےجناب قاری ایازاحمد صاحب ناظم شعبہ تنظیم وترقی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ شرکت کی، اوراس موقع پرجناب مولانا محمد ضیاء الرحمن قاسمی صدر مدرس مدرسہ حمیدیہ دارالبنات حسینا و جناب حافظ مولانا محمد تنویر احمد شمسی خادم مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کوٹ بازار سیتامڑھی کی موجودگی میں کمبل تقسیم کیا گیا، جس میں معزز شخصیات میں جناب عبداللہ رحمانی سابق مکھیا جناب محمد اصغر رضا صاحب جناب مولانا عقیل احمد قاسمی امام و خطیب عیدگاہ والی مسجد، جناب محمد قاسم صاحب، مولانا وقار احمد،مولانا توصیف احمد، مولانا سرفراز احمد، جناب محمد طارق انور صاحب شریک تھے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب قاری ایاز احمد صاحب نے فرمایا کہ غریبوں کی معاونت کرنا دین کا حصہ ہے لہذا ہم سبھی کو چاہیے کہ سردی کے موسم میں غریبوں کے لیے وقتا فوقتا کمبل موزہ سوئیٹر وغیرہ تقسیم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں، اور نیتی فاؤنڈیشن و رہنما فاؤنڈیشن کےتمام کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے غریبوں کی مدد کے لئے قدم آگے بڑھایا، اور یہ امید کی جاتی ہے کہ عوام کے مفاد میں مزید ہمت وحوصلہ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے