رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ہاتھوں سول ہاسپٹل میں آکسیجن مشین کا افتتاح!

37

مالیگاؤں ۔ 04 دسمبر 2020
بروز جمعہ شام پانچ بجے سول ہاسپٹل میں ایک سرکاری پروگرام منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور دادا بھسے صاحب کے ہاتھوں 5 آکسیجن مشین کا افتتاح ہوا ۔ یہ آکسیجن مشین بغیر گیس سلینڈر کے چلتی ہے ہوا میں خود آکسیجن تیار کرتی ہے اور مریض کو آکسیجن مہیا کرتی ہے اس مشین کو سنگاپور کے ایک ادارے نے مہاراشٹر گورنمنٹ کو دیا تھا جس میں سے پانچ مشین مالیگاؤں ملی۔ اس سے قبل بھی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے سول ہاسپٹل میں 56 وینٹیلٹر فراہم کروایا تھا جس میں چار وینٹیلٹر بچوں کے لئے ہے۔

اس افتتاحی پروگرام میں کارپوریشن کمشنر ، نائب میئر اور چیئرمین موجود تھے ۔سول ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی طرف سے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور دادا بھسے صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس کے علاوہ ہاسپیٹل انتظامیہ کمیٹی کے رکن شیخ شفیق اینٹی کرپشن کا بھی استقبال کیا گیا

پروگرام میں کارپوریٹرس کے ساتھ ساتھ مسعود مولانا کمپاؤنڈ ، خالد سکندر ، حبیب میاں جی کے علاوہ راما مستری ، ڈاکٹر مہالے سبھی ڈاکٹرس سمیت سول ہاسپٹل کے میڈیکل اسٹاف کے تمام لوگ موجود تھے۔رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ہاتھوں سول ہاسپٹل میں آکسیجن مشین کا افتتاح!
مالیگاؤں ۔ 04 دسمبر 2020
بروز جمعہ شام پانچ بجے سول ہاسپٹل میں ایک سرکاری پروگرام منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور دادا بھسے صاحب کے ہاتھوں 5 آکسیجن مشین کا افتتاح ہوا ۔ یہ آکسیجن مشین بغیر گیس سلینڈر کے چلتی ہے ہوا میں خود آکسیجن تیار کرتی ہے اور مریض کو آکسیجن مہیا کرتی ہے اس مشین کو سنگاپور کے ایک ادارے نے مہاراشٹر گورنمنٹ کو دیا تھا جس میں سے پانچ مشین مالیگاؤں ملی۔ اس سے قبل بھی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے سول ہاسپٹل میں 56 وینٹیلٹر فراہم کروایا تھا جس میں چار وینٹیلٹر بچوں کے لئے ہے۔

اس افتتاحی پروگرام میں کارپوریشن کمشنر ، نائب میئر اور چیئرمین موجود تھے ۔سول ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی طرف سے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور دادا بھسے صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس کے علاوہ ہاسپیٹل انتظامیہ کمیٹی کے رکن شیخ شفیق اینٹی کرپشن کا بھی استقبال کیا گیا

پروگرام میں کارپوریٹرس کے ساتھ ساتھ مسعود مولانا کمپاؤنڈ ، خالد سکندر ، حبیب میاں جی کے علاوہ راما مستری ، ڈاکٹر مہالے سبھی ڈاکٹرس سمیت سول ہاسپٹل کے میڈیکل اسٹاف کے تمام لوگ موجود تھے۔