رکشہ چلانے والے ریاض خان پر جان لیوا حملے کی مذمت کرتے ہیں. انجینئر احسان پرویز ریاستی جنرل سکریٹری بہار ایس ڈی پی آئی.

51

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)
بہار چھاونی محلہ ضلع بیتیا کے باشندہ رکشہ چلانے والے ریاض خان عمر 50 سال پر غیر سماجی عناصر کے ذریعہ جان لیوا حملہ کئے جانے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری احسان پرویز نے حکومت و انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ایسے سماج دشمن عناصر پر فوری کارروائی کی جائے.
واضح ہوکہ 16دسمبر 2020 تاریخ رکشہ چلانے والے ریاض خان کو زبردستی بھاڑے پر لے جانے کی بات پر جھگڑتے ہوئے بیتیا ہی کے سماج دشمن عناصر نے اس پر جان لیوا حملہ کردیا اور شدید زخمی کردیا جہاں سے ریاض خان کو مقامی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا لیکن اس کی حالت تاہنوز نازک بتائی جا رہی ہے.
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سیکریٹری انجینئر احسان پرویز, ریاستی سکریٹری منظر عالم اور بیتیا ضلع نائب صدر مناسر سید نے متاثر کی عیادت کی اور انہیں ہرطرح قانونی مدد فراہم کرنے کا بھروسہ دیا ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ سے یہ مانگ بھی کی ہے کہ ریاض خان کے حملہ آوروں کو فورا گرفتار کیا جائے اور ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے ورنہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا پورے بہار میں عوامی تحریک چلائے گی. انہوں نے آگے کہا کہ بہار میں اب جنگل راج قائم ہو چکا ہے آئے دن یہاں کوئی نہ کوئی نا پسندیدہ واقعہ ہوتا رہتا ہے. مجرموں کے دلوں سے پولیس اور انتظامیہ کا خوف ختم ہو چکا ہے. جبکہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سشاشن یعنی بہترین طرز حکمرانی کا حوالہ دیتے ہوئے نہیں تھکتے .