بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترسول رحمت کی سیرت ہمارے مسائل کا حل : پروفیسر شکیل قاسمی

رسول رحمت کی سیرت ہمارے مسائل کا حل : پروفیسر شکیل قاسمی

آج انسان فضاؤں میں پرندوں کی طرح پرواز کرنے لگا ہے، سمندروں میں مچھلیوں کی طرح تیرنے لگا ہے، ان ساری ترقیوں کے باوجود دنیا محسوس کرتی ہے کہ زمین پر شریف انسانوں کی طرح چلنے کا سلیقہ ابھی نہیں آیا ہے۔ اور یہ معاملہ اس قدر اہمیت کا حامل ہے کہ ساری حصولیابیوں کے باوجود انسان اپنی زندگی میں درد و کرب محسوس کرتا ہے۔آدمی کو انسان بنانے والے محسن ، مصلح کی سبھوں کو تلاش ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مزید کہا کہ رسول اکرم کی پوری زندگی انسانوں کے لئے نمونہ ہے ۔ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں اعلان فرمایا کہ ’’رسول تمہارے لئے بہترین نمونہ ہیں ‘‘۔ اس کا تقاضہ ہے کہ نبی رحمت کو آئیڈیل مان کر ان کے نقش قدم پر چل کر ، ان کی تعلیمات کے مطابق عمل کر کے ، اور ان کی ہدایتوں کو مسئلے کا حل سمجھتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں نافذ کیا جائے ، اس سے ماحول خوشگوار ہوگا ، سماج میں امن و امان قائم ہوگا ، لوگوں کی بے چینی دور ہوگی اور ان کو سکون نصیب ہوگا ۔ سارے مسائل کا حل سیرت رسول اکرم کو اپنانے میں ہے ، اس سے فائدہ اٹھا کر سوسائٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے