ہوماعلان واشتہاراترحمانی مکتب ڈومریا ارریہ میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کی تقریب

رحمانی مکتب ڈومریا ارریہ میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کی تقریب

(نمائندہ ترجمان ملت،مورخہ 15اگست)
آج یوم ِآزادی کی مناسبت سے رحمانی مکتب ڈومریا،رانی گنج میں،بہت ہی جوش وخروش سے پرچم کشائی اور جشن آزادی کی تقریب منائی گئی ،خبرکے مطابق حمانی مکتب ڈومریارانی گنج ارریہ میں بھی اساتذہ اور طلبہ نے جشن آزادی کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،جناب مولانا محمد منصور صاحب ندوی اور رحمانی مکتب کے نگراں جناب مولاناارشد صاحب قاسمی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی،اس موقع پر بچوں نے مختصر اندازمیں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا،راشٹریہ گیت سے پروگرام کا آغازہوا،ناصیہ بنت عاشق اور پاکیزہ بنت کفیل بہت ہی خوبصورت اندازمیں سارے جہاں سے اچھا نظم گنگنایا، اسی مکتب میں تعلیم حاصل کررہے محمد التمش نے جنگ آزادی کے موضوع پر ایک بہترین تقریر پیش کیا،شبنم ،ناصرین،عفت کوثر،رحمتی، سمیہ ، ودیگر طلبہ و طالبات نے بھی آزادی کے حوالہ سے علمی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔اس موقع سے جناب مولوی اطہرحبیب نے جشن آزادی اور ہماری ذمہ داریاں؟ کے عنوان سے اہم خطاب فرمایا : انہوں نے کہا:یہ ملک یونہی آزاد نہیں ہوگیا،مکمل دوسوسال کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے،ہماری بزرگوں،اور عام مسلمانوں کے ساتھ ،بلاتفریق مذاہب ،ہندومسلم، سکھ، عیسائی سبھوں نے قربانیاں پیش کیں،اس کے بعد ہی یہ ملک آزادہوا،ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے آنے والی نسلوں کو ہم بیدارکریں،اور ملک کے لئے شہیدہوجانے والے مجاہدین کی تاریخ اور ان کی قربانیوں سے ہم انہیں واقف کرائیں۔

واضح رہے کہ رحمانی مکتب حضرت مولانامحمدعلی مونگیری ؒ کی یادگارمیں قائم کیاگیاہے، حضرت مولاناحبیب الرحمن صاحب قاسمی استاذ مدرسہ انوارالعلوم اسلام پور،پورنیہ کی صحیح فکر،اور جدوجہد کانتیجہ ہے،اس کے نگراںجناب مولاناارشد صاحب القاسمی اور اساتذہ کرام کی محنت ولگن کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں تعلیمی اعتبارسے اپناایک نمایاں مقام حاصل کیاہے،اس وقت 110 طلبہ وطالبات علمی پیاس بجھارہی ہیں،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ،عصری تعلیم کابھی یہاں معقول انتظام ہے، جشن آزادی کی اس تقریب میں اہم شرکاء میں جناب مولانا محمود صاحب قاسمی ،جناب مولانا ارشد القاسمی ،مولانا عادل، حافظ راشد ،، جناب محمد انظر، جناب محمد غیاث صاحب، جناب حسیب صاحب ،جناب غیاث ابن تسلیم صاحب ،جناب عاشق صاحب،جناب شاہنواز صاحب کے نام خصوصی طورپر قابل ذکر ہیں، اخیر میں مولاناارشدالقاسمی نگراں رحمانی مکتب کی دعاسے مجلس  اختتام پذیرہوئی۔

کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے