ہومبریکنگ نیوزراجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر

راجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر

پٹنہ کے ایل کے 7 خوبصورت ہوٹل میں صوبہ بہار،جھارکھنڈ و اترپردیش کے سو 💯 سے زائد اضلاع سے تشریف لانے والے جمعیت علماء ہند کے معزز اراکین و سرکردہ شخصیات نے اکابرین کے ذریعے زمینی سطح پر جمعیت کے استحکام کے رہنما ہدایات سے خوب استفادہ کیا اور سو 💯 سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کو مزید منظم و مضبوط کرنے کے لئے عزائم لےکر اپنے وطن لوٹ گئے۔رب کریم ان صعوبتوں و جانفشانیوں کو بےحد قبول فرمائے اور اکابرین کی عمروں میں برکت عطا فرمائے!
اس موقع سے اکابرین نے تاریخ کے حوالے سے واضح کیا کہ جمعیت علماء ہند ملت اسلامیہ کے ساتھ ملک بھارت کا قیمتی سرمایہ ہے۔جمعیت علماء ہند ایک صدی سے ملک کو ایک وفادار و ذمےدار شہری عطاء کررہی ہے۔سوسال میں جوان بوڑھے ہوجاتے ہیں لیکن جمعیت سو سال میں جوان گھوڑے کی طرح ملک کے چپے چپے میں سرپٹ دوڑ رہی ہے اور مسلسل قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم کے ساتھ پوری ٹیم جمعیت کے مزید استحکام کے لئے خدام و کارکنان جمعیت کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑی سعادت کی بات یہ بھی تھی عاجز کے بچپن کے دو انتہائی مشفق و مربی اساتذہ کرام کی زیارت نصیب ہوئی۔
جمعیت علماء اترپردیش کے صدر محترم عالی جناب حضرت #مولاناعبدالرب_صاحب_اعظمی دامت برکاتہم ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ انوار العلوم جہاناگنج اعظم گڈھ اور جمعیت علماء مشرقی اترپردیش کے صدر محترم حضرت #مولاناعبدالحئی_صاحب_مفتاحی دامت برکاتہم ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ منبع العلوم خیرآباد مئو نے دیکھتے ہی اپنے سینے سے لگالیا اور خوب خوب دعاؤں سے نوازا۔
جبکہ ہمارے قافلہ کے جملہ احباب؛ضلعی صدر #ڈاکٹرعابد_حسین صاحب،نائبین صدورر مولانا #فاروق_مظہری و مفتی #ہمایوں_اقبال_ندوی صاحبان سے فرداً فرداً گفتگو کی اور بےحد خوشی کا اظہار فرمایا۔رب کریم ان سب کو سلامت رکھے اور خیر و عافیت بخشے۔
آج مزید خوشی ہوئی کہ رفیق گرامی ETV Bharat Urdu سے وابستہ معروف صحافی عالی جناب بھائی #عارف_قبال صاحب سے ملاقات ہوئی۔وہ پروگرام کے اخیر تک ہم لوگوں کے ساتھ رہے اور ارریہ میں اپنے بیتے ہوئے خوبصورت دنوں کو خوب یاد کیا۔
اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے مختلف سوالات کے خوبصورت جوابات سے جمعیت علماء مغربی بنگال کے صدر اور اس زون 4 کے نگراں جمعیت علماء ہند کے منجھے ہوئے بےباک خادم حضرت #مولاناصدیق_اللہ_چودھری صاحب نے سبھوں کو مطمئن و لاجواب کردیا۔
جمعیت علماء بہار کے صدر #مفتی_جاویداقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے ساتھ جھارکھنڈ و اترپردیش کے صدور ونظماء حضرات نے اپنی مؤثر باتیں رکھی اور ناظم اعلیٰ جمعیت علماء بہار و منتظم اجلاس حضرت #مولانامحمدناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے بہترین نظامت کرتے ہوئے ایک تاریخی پروگرام کے انعقاد میں کامیابی حاصل کی اور دیگر ریاستوں کے سامنے ریاست بہار کی جمعیت کی روداد کو مضبوط انداز میں روشناس کرایا۔
بڑی خوشی کا لمحہ یہ بھی تھا کہ ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے تین ریاستوں کے 100 سے زائد اضلاع کے سرکردہ ذمےداران کے سامنے جمعیت علماء ارریہ کی مسلسل وںپیہم کارکردگی کا بطورِ خاص تعارف کراتے ہوئے ہم سبھوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس سعادت کا سہرا جمعیت علماء ارریہ کے ایک ایک کارکن کے سر ہے اور ان ہی کی بےلوث کوششوں سے یہ موقع ہم سب کو نصیب ہوا۔جزاکم اللہ خیراً
۔۔۔۔۔۔۔ ہمارا قافلہ اس وقت واپسی کی راہ پر گامزن ہے۔ہم لوگ یہ مظفرپور فورلین پر ایک چائے کی دکان پر کمر سیدھی کرنے اور تازہ دم ہونے کے لئے اتررہے ہیں۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
یکم دسمبر 22
راجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر
راجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر
راجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر
راجدھانی_پٹنہ میں منعقد جمعیت علماء کا مذاکراتی اجلاس اختتام پذیر
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے