ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کااجلاس اختتام پذیر_

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کااجلاس اختتام پذیر_

مدارس اسلامیہ کا کردار ہمیشہ قایدانہ رہا ہے،مدارس کو باہم مربوط کرنا وقت کا اہم تقاضہ: مولانا مرغوب الرحمٰن

نسبت سے چیزوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے،رابطہ مدار س اسلامیہ کی نسبت دارالعلوم دیوبندسے ہے:خالدانورپورنوی

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کااجلاس اختتام پذیر، مفتی محبوب عالم قاسمی صدر اور مفتی محمد احمد قاسمی جنرل سیکریٹری منتخب

بوسلمان احمد مشرقی چمپارن

‌مدارس اسلامیہ کا کردار شروع سے ہی بڑا تابناک اور روشن رہا ہے، مدارس نے ہر دور میں ملک کے لئے اپنی قربانی پیش کی ہے،اور جس ملک میں مدارس کے پروردہ رہے ہیں، ملک کو اپنے خون جگر سے سینچا اور پروان چڑھایا ہے، لیکن گزشتہ چند سالوں سے ملکی حالات میں تبدیلی پیدا ہونے لگی اور مدارس اسلامیہ کو مشکوک نگاہ سے دیکھا جانے لگا، اس کے پیش نظر ام المدارس دارالعلوم دیوبند نے پورے ملک کے تمام مدارس کے ذمہ داران کی میٹنگ طلب کی اور مدارس اسلامیہ کے نمائندہ اجتماع نے تمام مدارس کا ایک مربوط اور متحد نظام قائم کرنے کی سفارش کی،پھرپورے ہندوستان کے تمام مدارس اسلامیہ عربیہ کا سہ روزہ اجتماع منعقد ہونے کے بعد باضابطہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا قیام عمل میں آیا اور اس کا مرکزی دفتر دارالعلوم دیوبند ہی میں قائم ہوا، اس کے بعد پوری ملک میں صوبائی شاخیں قائم کی گئیں- ان خیالات کا اظہار رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدر مولانا مرغوب الرحمن نے جامعہ زکریا ڈھاکہ متصل ریفرل اسپتال میں رابطہ مدارس اسلامیہ مشرقی چمپارن یونٹ کی تشکیل جدید کی مناسبت سے منعقد تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا-ازیں قبل مہمان خصوصی اور مشاہدونگراں کی حیثیت سے تشریف فرماجناب مفتی خالدانورپورنوی المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنےاپنے ابتدائی خطاب میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے اغراض و مقاصد اور اس کی اہمیت و افادیت کی جانب توجہ دلائی، انہوں نے کہا:نسبت سے چیزوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے،ہماری نسبت دارالعلوم دیوبندہے،اور اسی نصاب ومنہاج کے مطابق تعلیم وتربیت کے نظام کوبہترسے بہتربنانے کے لئے ہم سب آج جمع ہوئے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کے سابق صدرجناب مولاناتوحیداحمدصاحبؒ کاذکرکرتے ہوئے کہا:آج وہ نہیں ہیں،ان کے لئے دعاء کریں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے،اس کے بعد رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کو فعال متحرک اور سرگرم بنانے نیز مدارس اسلامیہ کے مابین ربط باہمی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کی تشکیل جدید عمل میں آئی- سب سے پہلے سے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کے سرپرست کے لئے‌ ثناء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مفتی ثناء اللہ قاسمی‌ کو منتخب کیا گیا-اس کے بعد موقع پر مشرقی چمپارن کے مختلف بلاکوں سے آئے دارالعلوم دیوبند سے مربوط مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران و اساتذہ کرام نے باتفاق رائے رابطہ مدارس اسلامیہ مشرقی چمپارن کے صدر کےلیے مدرسہ روضۃالعلوم پکہی کے پرنسپل وناظم مفتی محبوب عالم قاسمی کا انتخاب کیا، نائب صدر کے طور پر مدرسہ خیرالعلوم بریارپور موتیہاری کے ناظم تعلیمات مفتی حذیفہ ابو ظفر قاسمی، مدرسہ منبع العلوم مادھوپور کے ناظم مولانا بہاؤالدین قاسمی اور اور مدرسہ بحرالعلوم گھوڑا صحن کے مولانا کفیل احمد منتخب کئے گئے ،جبکہ مشرقی چمپارن رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کےجنرل سیکریٹری کے طور پر مہتمم جامعہ زکریا ڈھاکہ مفتی محمد احمد قاسمی‌ کا باتفاق رائے انتخاب عمل میں آیا-مشاہد کے طور پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری مفتی خالد انور پورنوی اورمہمان اعزازی کے طورپر قاری ایاز احمدناظم تنظیم وترقی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ بھی موجود تھے- واضح رہے کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی مجلس عمومی کااجلاس 25مبر2021 کو جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں منعقد ہورہاہے،جس میں کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے ناظم عمومی جناب ،مولاناشوکت علی صاحب قاسمی بستوی بحیثیت مہمان خصوصی تشریف فرماہوں گے،اس صوبائی اجلاس میں شرکت کے لیے بھی‌ مربوط مدارس اسلامیہ ضلع مشرقی کے ذمہ داران سے درخواست کی گئی- رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کی تشکیل جدید میں تقریبا دو درجن مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ نے شرکت کی- شرکت کرنے والوں میں مدرسہ اسلامیہ عربیہ بہلول پور سے مولانا احمد اللہ مظاہری، مولانا جمال الدین مظاہری، جامعہ امدادیہ اشرفیہ البنات چین پور ڈھاکہ کے بانی و مہتمم قاری علاء الدین ایمانی، مدرسہ معراج العلوم کٹھملیاکے قاری صدر عالم ندوی،آزاد مدرسہ اسلامیہ ڈھاکہ کے مولانا عطاء اللہ اورظفیر احمد قاسمی، مدرسہ منبع العلوم مادھوپور سے مولانا محمد یحییٰ فصیحی اور مولانا محمد جاوید مظاہری، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات ڈھاکہ کے قاری منور حسین، جامعہ ماریہ نسواں ڈھاکہ کے ناظم مفتی نثار عالم، جامعہ فاطمہ للبنات بسوریہ کے محمد ابرار الحق، جامعہ محمودیہ دارالیتامی لہسنیا کے مولانا محمد احمد،مدرسہ ندائے اسلام گھونگھیاں کے محمد ظاہر حسین سمیت کئی اسماء شامل ہیں-

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے