بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پور میں تشکیل جدید مکمل

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پور میں تشکیل جدید مکمل

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پور کے انتخاب جدید کے لیے مجلس کا انعقاد- مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتر اور فعال بنانا رابطہ مدارس اسلامیہ کے قیام کا اہم مقصد

(سمستی پور،28/اکتوبر)کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام،مدرسہ تجویدالقرآن،اکبرپورملکی،سمستی پور،میں آج ارباب مدارس کی ایک اہم مٹینگ منعقدہوئی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے نظام کو فعال،متحرک اور سرگرم بنانےاور مدارس اسلامیہ کے مابین ربط باہمی کے جذبہ کوفروغ دینے کے لئے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پورکی تشکیل جدید عمل میں آئی،دارالعلوم دیوبندسے مربوط وغیرمربوط مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران،اساتذہ کرام نے باتفاق رائے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پورکی سرپرستی کے لئے جناب مولانامحمد یوسف صاحب فریدی قاسمی،نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ چک بہاؤالدین سمستی پور کو منتخب کیا گیا، صدر کے لئےحضرت مولانا نذیر احمد صاحب ندوی، ناظم مدرسہ ضیاء العلوم روسڑا سمستی پور کے نام پر لوگوں نے اتفاق کیا جبکہ قائم مقام صدر کی ذمہ داری حضرت قاری راشد عرفانی صاحب مہتمم دارالعلوم تجویدالقرآن سمستی پورکو سونپا گیا،اور جنرل سکریٹری کے لئے قاری ممتازاحمد صاحب جامعی مہتمم جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کے نام کو باتفاق رائے برقرار رکھا گیا ،واضح رہے کہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتربنانے،مدارس اسلامیہ کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے،اور روابط کو مستحکم کرنےنیز مدارس اسلامیہ عربیہ کی بقاءوترقی کے لئے صحیح ومؤثر ذرائع اختیار کرنے،اسلامی تعلیم اور ان کے مراکزکے خلاف کی جانے والی کوششوں پرنظر رکھنے،مسلم معاشرہ کی اصلاح،شعائر اسلام کی حفاظت،داخلی وخارجی مسائل ومشکلات کا ازالہ اور دیگر اہم مقاصدکوبروئے کارلانے کے لئے دارالعلوم دیوبندکی طرف سے کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند قائم ہے،اس کے نظام کو ملک بھرمیں رائج کرنے کے لئے تمام ریاستوں میں اس کی شاخیں ہیں،ریاست بہارمیں بھی اس کی شاخ قائم ہے،آج رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام،دارالعلوم تجویدالقرآن سمستی پورمیں ارباب مدارس کا اجلاس منعقدہوا،جس میں رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع سمستی پورکا از سرِ نو انتخاب عمل میں آیا،جس کی صدارت جناب قاری راشد عرفانی صاحب نے فرمائی،جناب مفتی محمد صابر صاحب قاسمی نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار مشاہدونگراں کی حیثیت سے شریک ہوئےاور صدوروسکریٹری کے ساتھ،نائبین صدورکے لئے مولانامحمد شمس الہدیٰ قاسمی جامعہ میراث الانبیاء لادکپیا بتھان سمستی پور اور حضرت مولانا اخلاق احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ جامعہ صدیقیہ رحیم پور ردولی سمستی پور منتخب کئے گئے،سکریٹری کے لئے مفتی حامد اقبال صاحب رشیدی ناظم مدرسہ تدریب القرآن گنڈک کالونی دھرمپور سمستی پور اور حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب جامعی ناظم جامعہ عربیہ اشاعت القرآن شتمل پور سمستی پور کے ناموں پر اتفاق کیاگیا جبکہ شرکائے مجلس میں مذکورہ بالا ناموں کے علاوہ مولانا نور عالم صاحب قاسمی،مولانا نظام الدین صاحب، مولانا محمد عباس صاحب ندوی ، مولانا محمد شہاب الدین عبد الوہاب صاحب قاسمی اور مولانا محمد اسلم جاوید صاحب کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں نیز علاقائی جائزہ کے لیے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پور کے تحت اگلا اجلاس 6/ جنوری 2022 بروز جمعرات جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کلیان پور میں منعقد ہوگا اور مرکزی دفتر کے لئے مدرسہ تجویدالقرآن،اکبرپور،ملکی منتخب ہوا

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے