بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع جہان آباد و ارول کی تشکیل نو

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع جہان آباد و ارول کی تشکیل نو

اعلان کے مطابق کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیر اہتمام آج مورخہ ۷/نومبر۲۰۲۱ءدن کےدس بجے مدرسہ عربیہ اسلامیہ جہان آباد میں ارباب مدارس کی ایک اہم انتخابی ومشاورتی نشست زیر نگرانی حضرت الحاج مولانا قاری شہرت قاسمی صاحب نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار بانی ومہتمم جامعہ عربیہ اسلامیہ جعفر گنج جہان آباد منعقد ہوئی.جسکی صدارت جناب حضرت الحاج مولانا قاری مسلم ایاز مظاہری صاحب نے فرمائی.مولانا مظفر آفاق قاسمی کےافتتاحی خطاب بعد جناب قاری مسلم ایاز مظاہری صاحب بانی ومہتمم جامعہ دارالفلاح مخدومپور نے مختصر صدارتی خطاب فرمایا اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے اغراض ومقاصد کی طرف توجہ دلائی.بعدہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے نظام کو فعال متحرک اور سرگرم بنانے اور مدارس اسلامیہ کے مابین ربط باہمی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جہان آباد و ارول کی تشکیلِ جدید عمل میں آئی .دارالعلوم دیوبند سے مربوط وغیر مربوط مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران واساتذہ کرام نے باتفاق راۓ صدر کیلئے جناب الحاج قاری مسلم ایاز مظاہری صاحب مہتمم جامعہ دارالفلاح مخدومپور کو منتخب کیا اور مولانا مظفر آفاق قاسمی صدر مدرس جامعہ عربیہ اسلامیہ جعفر گنج جہان آباد کو جنرل سکریٹری اور حافظ قاری طفیل اشرف صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن لودی پور ارول کو سکریٹری منتخب کیا گیا.چار نائبین صدور منتخب کئے گئے.جناب قاری سمیع اللہ قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ اسلامیہ جہان آباد. مولانا سالم احمد قاسمی سرپرست مدرسہ تعلیم القرآن نبی نگر .پروفیسر شکیل کاکوی صاحب پرنسپل جامعہ کائنات کاکو.مولوی شہاب الدین صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ کرچی ارول.نو منتخب صدر قاری مسلم ایاز مظاہری صاحب کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.
شرکاء مجلس میں مذکورہ بالا ناموں کے علاوہ جناب مولانا قاضی اصغر حسین صاحب .مولانا منت اللہ قاسمی بھداسی.مولانا جمیل احمد قاسمی. مولانا جاوید قاسمی.مولانا مشتاق احمد قاسمی فولاد پور.مولوی حفظ فالرحمن جعفر گنج. مولانا شمیم احمد نبی نگر . حافظ اختر امام شمسی حافظ شوکت علی حافظ انتصارعالم حافظ فیاض عالم گاندھی نگر حافظ طیب عالم مخدومپوری کے نام قابل ذکر ہیں

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے