بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا کی میٹنگ

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا کی میٹنگ

مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو مضبوط بنانا تنظیم رابطہ مدارس کی اولین ترجیحات اور عصر حاضر کا اہم تقاضہ

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا کی میٹنگ میں سرکردہ علمائے کرام اور ذمہ داران مدارس کا اظہار خیال

(بانکا) پریس ریلیز

مدارس اسلامیہ کو داخلی و خارجی مسائل و مشکلات کے ازالے اور باہم مربوط و متحد ہو کر نظام تعلیم و تربیت کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ *رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا* کی ایک اہم نشست گزشتہ کل مدرسہ حسینیہ جامع مسجد باراہاٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت مولانا قاری نظام الدین قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا، بانی و مہتمم مدرسہ منبع المعارف قمریہ بنسی پور نے فرمائی ۔ میٹنگ کا آغاز عزیزم محمد عبداللہ سلمہ متعلم مدرسہ حسینیہ باراہاٹ کی تلاوت کلام پاک ہوا بعدہ عزیزم عبدالخالق سلمہ نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اشعار پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔

میٹنگ کی کاروائی شروع کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد یاسین رحمانی جنرل سیکرٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا ، و صدر المدرسین مدرسہ مصباح العلوم اہرو چلنا نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد اور رابطہ مدارس سے مربوط ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تمام ذمہ داران مدارس اور سرکردہ علمائے کرام کی موجودگی میں دعوت نامہ کے ذریعہ عام کئے گئے ایجنڈے کے مطابق گفت و شنید ہوئی اور کافی جرح و قدح کے بعد مندرجہ ذیل تجاویز منظور ہوئیں۔

(۱) لاک ڈاؤن کے بعد سے مربوط مدارس اسلامیہ میں سے بند پڑے ہوئے ادارے کا معائنہ اور اس کی رپورٹ ضلعی رابطہ کو سونپ کر اس کو فعال بنانے کی فکر کرنا۔

(۲) غیر مربوط مدارس کے ذمہ داران اگر مربوط ہونا چاہیں تو مطلوبہ کاغذات ضلعی رابطہ کے ذمہ داران کے پاس جمع کردیں ۔

(۳) ضلع بانکا کے کسی بھی گاؤں میں چندہ کرنے کے لئے ضلعی رابطہ سے تصدیق نامہ لینا لازمی ہوگا ۔

(۴) ضلع بانکا کے لئیے ایک دائمی اوقات الصلوۃ تقویم کی طباعت ہو اور وہی تقویم پورے ضلع کی تمام مساجد میں تقسیم کیا جائے

نیز تمام شرکاء میٹنگ نے مشترکہ نظام امتحان اور ضلع بانکا کے مدارس اسلامیہ عربیہ کی ڈائریکٹری شائع کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

ائندہ 25 نومبر کو جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں ہونے والے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے اجلاس مجلس عمومی میں تمام مربوط مدارس کے ذمہ داران حضرات سے شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ۔ تمام شرکاء میٹنگ نے شرکت کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر صدر محترم اور جنرل سیکریٹری کے علاوہ چاروں نائب صدور مولانا محمد شاہنواز قاسمی صدر مدرس مدرسہ خیر المسلمین ڈھوا، مفتی سراج الدین صاحب استاذ مدرسہ حسینیہ باراہاٹ، مولانا محمد یونس شمسی صاحب مہتمم دارالقران رینگاوں، مولانا امجد علی صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈمراواں ، سکریٹری مولانا محمد شاہد انور قاسمی، مولانا محمد ارشد علی قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈمراواں ، مولانا محمد حسن مظاہری ناظم مدرسہ حسینیہ باراہاٹ، مولانا فرحان اختر صاحب مہتمم جامعہ اصلاح المسلمین قصبہ شمبھو گنج ، مولانا محمد ظہیر الدین صاحب مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم طاہر پور، مولانا نوشاد نعمانی ناظم مدرسہ تعلیم القرآن گوہر پور ، مولانا محمد خالد مظاہری مدرس مدرسہ اسلامیہ حسینیہ کیتھاٹیکر، مفتی صلاح الدین قاسمی ناظم مدرسہ حمایت الاسلام مسوریہ بانکا ، انجینئر عرفان غنی صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ باراہاٹ و دیگر سرکردہ علماء کرام اور ائمہ کرام موجود رہے ۔

صدر محترم کی رقت آمیز دعا پر مجلس بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے