جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہارات#رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی علیم...

#رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی علیم الدین صاحب مظاہری ناظم دارالعلوم رحمانیہ زیرومائل ارریہ سے خصوصی ملاقات

#رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی علیم الدین صاحب مظاہری ناظم دارالعلوم رحمانیہ زیرومائل ارریہ سے خصوصی ملاقات اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کو مضبوط ومستحکم بنانے پر غوروفکر_
#واضح رہے کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم اور بہار کامشہور ومعروف ادارہ؛جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے معاون مہتمم وصدر المدرسین جناب حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی اپنے وفد کے ساتھ سیمانچل کے دینی، تعلیمی،اصلاحی دورہ پر ہیں_کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے نومنتخب رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم کایہ پہلادورہ ہے_ان کے ساتھ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے جواں سال مہتمم اور بانی جامعہ مدنیہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے صاحب ذادہ جناب مولانا محمد حارث صاحب،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ مدنیہ کے سینئر استاذ مفتی خالدانورپورنوی المظاہری بھی موجود ہیں_
#سرزمین ارریہ پہونچتے ہی جناب مولانا وسیم اکرم ندوی،حافظ محمد ارقم رحمانی،جامعہ اسلامیہ طوبی للبنات ارریہ،حافظ محمد اویس صاحب،مفتی تنظیم مظاہری جامعہ آمنہ للبنات روپیلی ارریہ،مولانا ہلال الدین نعمانی، جناب مولانا ساجد حسن قاسمی،جناب جاوید عالم صاحب جامعہ جویریہ للبنات ریہی ارریہ،ودیگر علماء کرام نے اس وفد کاپرزور استقبال کیا_
#اس موقع پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی علیم الدین صاحب مظاہری ناظم دارالعلوم رحمانیہ زیرومائل ارریہ سے اس وفد نے خصوصی ملاقات کی_اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کو مضبوط ومستحکم بنانے کے لئے اہم مشورے ہوئے_اس وفد میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم،جنرل سکریٹری،اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم کے علاوہ جناب حافظ ارقم رحمانی ،جناب جاوید عالم صاحب ریہی بھی شریک تھے_اللہ اس سفر کو کامیاب بنائے_آمین

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے