جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کی تشکیل نو

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کی تشکیل نو

مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کااجلاس _اختتام پذیر

باہمی ربط واتحاد سےمدارس اسلامیہ کے داخلی وخارجی مسائل ومشکلات کاازالہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے قیام کامقصدہے: مفتی خالدانورپورنوی

ارریہ،18نومبر2021

مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو مضبوط ومستحکم ،مدارس اسلامیہ کے مابین باہمی ربط واتحاد پیدا کرنے،تشکیل نو ودیگر مقاصد وایجنڈہ کے تحت آج رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کی تشکیل جدید عمل میں آئی،مشاہد ونگراں اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالد انور پورنوی استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ شریک ہوئے،اور اہم خطاب فرمایا_پروگرام کاآغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا،نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب مفتی خالدانورپورنوی نے کہا:مدارس اسلامیہ کا کردار شروع سے ہی بڑا تابناک اور روشن رہا ہے، مدارس اسلامیہ نے ہر دور میں ملک کے لئے اپنی قربانیاں پیش کی ہے،اور جس ملک میں مدارس کے پروردہ رہے ہیں، ملک کو اپنے خون جگر سے سینچا اور پروان چڑھایا ہے،انہوں نے کہا:1857کی جنگ آزادی میں ناکامی کے بعد ہمارے علماء کرام اور بزرگوں نے مدارس اسلامیہ کاسہارہ لیااور سب سے پہلا مدرسہ دارالعلوم دیوبند اور پھر اس کے بعد پورے ملک میں مدارس ومکاتب کا جال بچھادیا،یہ مدارس کوئی معمولی چیز نہیں بلکہ دین کے مضبوط قلعے ہیں_اس کی بقاء،تحفظ اور مفید وکارآمد بنانے اور باہمی ربط واتحاد کے جذبوں کو فروغ دینے کے لئے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کاقیام عمل میں لایاگیاہے_اس کی ایک شاخ بہار میں بھی ہے،جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے معاون مہتمم وصدر المدرسین جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی اس کے صدر ہیں،اس وقت بہار کے تمام اضلاع میں تشکیل جدید کی جارہی ہے،اسی مناسبت سے آج دارالعلوم رحمانی منور نگر زیرومائل ارریہ میں یہ اجلاس منعقد ہورہاہے_مہمان خصوصی جناب مفتی خالدانورپورنوی نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے اغراض ومقاصد کی طرف بھی توجہ دلائی،انہوں نے کہا:جو بھی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں وہ محض خدمت کی غرض سے ہیں،اس کے بعدتشکیل جدید کی گئی_جناب قاری محمد سلیمان صاحب مدرسہ کواری بازار سرپرست منتخب کئے گئے،دارالعلوم رحمانی منورنگر،زیرومائل ارریہ کے ناظم وشیخ الحدیث جناب مفتی علیم الدین صاحب مظاہری صدرمنتخب کئے گئے،جناب مفتی محمد ادریس صاحب دارالعلوم کلیا گنج، مولاناشاہد دارالعلوم بیر گاچھی، مفتی غفران حیدر صاحب مدرسہ نورالمعارف،مفتی انعام الباری صاحب مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر نائبین صدر منتخب کئے گئے_دارالعلوم دیوبند کے سابق معین المدرسین جناب مفتی عبدالوارث صاحب قاسمی مدرسہ کنزالعلوم رحمانیہ گریا،جنرل سکریٹری منتخب کئے گئے،سکریٹری کے طورپر مفتی دلشاداحمد رانی گنج،مولانا فاروق عالم صاحب فاربس گنج، مولانانظام الدین مدرسہ ہروا چوک منتخب کئے گئے_اس کے علاوہ مجلس عاملہ کابھی انتخاب عمل میں لایاگیا،کثیر تعداد میں ارباب مدارس شریک ہوئے،نومنتخب صدر جناب مفتی علیم الدین مظاہری نے بھی مختصر خطاب کیااور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی اہمیت سے لوگوں کو روشناس کرایا،انہوں نے تمام مدارس کے حسابات کو آڈٹ کرانے کی طرف بھی توجہ دلائی، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیر اہتمام، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں 25نومبر،برو، جمعرات، بوقت دس بجے دن،بہار کے تمام مربوط مدارس اسلامیہ کی اہم میٹنگ منعقد ہورہی ہے،صدرمحترم نے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت بھی دی،جناب قاری سلیمان صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس آختتام پذیر ہوئی_

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے