ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے اراکین مجلس عاملہ کی میٹنگ26 /اگست کو

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے اراکین مجلس عاملہ کی میٹنگ26 /اگست کو

(پریس ریلیز)
کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن قاسمی،معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے اطلاع دیتے ہوئے کہا:مورخہ 26/ اگست 2021،کو جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے اراکین مجلس عاملہ اورمدعوئین خصوصی کی مشاورتی مٹینگ رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی ایک شاخ ہے،مدارس اسلامیہ کے نظام کو باہمی تعاون سے مربوط ومتحد کرنے کے لئے دارالعلوم دیوبندمیں اس کاقیام عمل میں لایاگیاتھا،ریاست بہار سمیت،ملک بھرمیں اس کی شاخیں قائم کی گئیں،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے بانی حضرت مولانامحمدقاسم صاحب ؒ ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمنتخب کئے گئے،حضرت مولاناؒ کے انتقال پرملال کی وجہ سے یہ عہدہ خالی ہوگیا،اکابرین دارالعلوم دیوبند نے مجلس عاملہ کے مشورہ سے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے صدرالمدرسین،اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کو رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکاصدرمنتخب کیا،نائبین صدورودیگرذمہ داریوں کی تقسیم،اور رابطہ مدارس اسلامیہ کے کاموں کو باہمی مشورہ سے انجام دینے اور ضلعی شاخوں کی تجدیداور متحرک بنانے جیسے ایجنڈوں پر غوروفکرکرنے کے لئے یہ میٹنگ رکھی گئی ہے،میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے براہ راست جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث صاحب،اور ان کی پوری ٹیم پرعزم ہیں،اور تیاریوں میں مصروف ہیں،صدرمحترم نے تمام اراکین مجلس عاملہ اور مدعوئین خصوصی سے گذارش کی ہے وہ میٹنگ کی اہمیت کے پیش نظر اس میٹنگ میں ضرورشرکت فرمائیں۔یہ مٹینگ مورخہ 26 /اگست،بروز،جمعرات،بوقت گیارہ بجے دن،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں منعقدہورہی ہے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے