بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراترابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی مجلس عاملہ کااجلاس اختتام پذیر۔مفتی خالدانورپورنوی،المظاہری رابطہ...

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی مجلس عاملہ کااجلاس اختتام پذیر۔مفتی خالدانورپورنوی،المظاہری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری منتخب

مدارس اسلامیہ کا کردارشروع سے ہی بڑاتابناک اور روشن رہاہے:مرغوب الرحمن
(پریس ریلیز)
باہم مربوط ہوکرکام کریں،اور یہی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکے قیام کا اہم مقصدہے،مدارس اسلامیہ کا کردارشروع سے ہی بڑاتابناک اور روشن رہاہے،اس کو پھر سے نکھارنے کی ضرورت ہے،مدارس اسلامیہ کے داخلی اور خارجی مشکلات کا اجتماعی غوروفکرسے ازالہ کرنے کے لئے ہی کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کاقیام عمل میں آیاتھا،ملک بھرمیں اس کی شاخیں قائم ہوئیں،بہارمیں بھی اس کی شاخ کاقیام عمل میں آیا،اور مرکزکی جانب سے حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ صدرمنتخب کئے گئے،لیکن ان کی عمرنے وفانہ کی اور وہ اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے،غوروفکرکے بعد احقر کو مرکزی کی جانب سے رابطہ مدارس اسلامیہ بہارکا صدرنامزدکیاگیا،ان خیالات کا اظہارکل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی مجلس عاملہ اور مدعوئین خصوصی کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب صدررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے کیا۔واضح رہے کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرحضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ بانی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے انتقال پرملال کے بعد،بہارشاخ رابطہ مدارس کے صدرکاعہدہ خالی ہوگیا تھا،اراکین عاملہ کے مشورہ سے مرکزی رابطہ مدارس نے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کورابطہ مدارس بہارکا صدرمنتخب فرمایا۔اس سلسلہ میں آج اراکین مجلس عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،اور مدعوئین خصوصی کی اہم مشاورتی مٹینگ ،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں منعقد ہوئی،جس میں صدرمحترم کے علاوہ ، جناب مولاناغیاث الدین صاحب کشن گج،مفتی شمش توحید صاحب پورنیہ، مولانا صابر قاسمی دربھنگہ،مفتی محفوظ الرحمن سیوان،مولانامحمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ ،مولاناعبدالمجیداسحاق بیگوسرائے،قاری غضنفرعلی قاسمی گیا،قاری شہرت صاحب جہاں آباد،مولاناغلام سرورحلیمی صاحب رہتاس،مفتی توقیرعالم قاسمی پورنیہ،مولاناشمشیرقاسمی نوادہ،مولاناغلام یسین مظاہری،کٹیہار،مفتی مناظرنعمانی کشن گنج ،مولاناخالدانور کشن گنج،مفتی جاویداقبال صاحب کشن گنج،پروفیسر،شکیل احمدقاسمی پٹنہ،قاری مسلم ایازجہاں آباد،مولانا اسماعیل صاحب گیا_مولانامظفرآفاق جہان آباد،مولاناعمرفاروق قاسمی گیا،مولانانوشادعالم مظفرپوری،شریک ہوئے،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب صدررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے اجلاس کی صدارت فرمائی، مولاناعبدالمجیداسحاق نے قرآن کریم کی تلاوت کی،تنظیم عالم کٹیہاری نے نعت نبی پیش کیا،سابقہ کاروائی کی خواندگی وتوثیق،انتخاب صدرکی تائیدوتحسین،نائبین صدوروجنرل سکریٹری کاانتخاب،رابطہ مدارس اسلامیہ بہاراورضلعی شاخوں کو متحرک بنانے پر غورجیسے اہم ایجنڈوں پر غوروفکرکیاگیا،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے صدارتی خطاب کے ساتھ ،سابقہ کاروائی کی خواندگی کی، جس کی اراکین عاملہ نے توثیق فرمائی،کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی جانب سےصدرکے لئے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کے منتخب کئے جانے پر اراکین عاملہ نے تائیدوتحسین فرمائی،نائبین صدورپر غوروفکرکرتے ہوئے چارنائبین کا انتخاب عمل میں عمل آیا،(1) حضرت مولاناغیاث الدین صاحب قاسمی مہتمم جامعہ حسینیہ مدنی نگرکشن گنج(2) حضرت مولاناقاری شہرت صاحب مہتمم جامعہ عربیہ اسلامیہ جعفرگنج،جہان آباد ، مولانامحفوظ الرحمن صاحب مہتمم جامعہ سراج العلوم سیوان،مولاناصابراحمدصاحب مہتمم جامعہ دارالعلوم شیرنیا دربھنگہ ،اور جنرل سکریٹری کے لئے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے استاذ ،معروف صحافی مفتی خالدانورپورنوی کو منتخب کیاگیا،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکو متحرک اور فعال بنانے پر زوردیاگیا،اس میں فیصلہ لیاگیاکہ تمام اضلاع کے صدوروسکریٹری اور مربوط مدارس سے باہمی ربط کو مضبوط کیاجائے،کام کی توسیع کی جائے،اور اور وفود کے ذریعہ مربوط مدارس کا معائنہ کیاجا ئے ، ضلعی شاخوں کو متحرک بنانے کے ساتھ،اس کی تشکیل جدیدکے بارے میں فیصلہ لیاگیاکہ دوماہ کے اندر ضلعی شاخوں کی تشکیل جدید کی جائے،تاریخ کے تعین کااختیار ریاستی رابطہ مدارس کو دیاگیا،مربوط مدارس کی نشست بلانے کے لئے ماہ دسمبرکے آخری دنوں کی تاریخ طے کی گئی،دیگرامورباجازت صدرمحترم میں اراکین مجلس عاملہ نے تمام مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ تمام مدارس کے رجسٹرڈ کو یقینی بنائیں،اور حسابات آڈٹ بھی کرائے جائیں،مدارس میں دینیات کی تعلیم کے ساتھ،عصری علوم میں بھی مضبوطی پیداکی جائے،مسلم لڑکیوں میں ارتدادکی خبریں جس اندازسے پھیل رہی ہیں،اس پر اراکین نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے معاشرتی اصلاح کی طرف لوگوں کی توجہ دلائی،جناب مولانامحمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے پرتکلف ضیافت کی،تمام اساتذہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے بھی مہمانوں کے اکرام کے لئے بڑی جد وجہد کی،حضرت مولاناغیاث الدین صاحب کی رقت آمیزدعاء پر مجلس اختتام کو پہونچی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے