بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتدینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کاخراج عقیدت

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کاخراج عقیدت

*دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی کا خراج عقیدت*

 6 فروری یوم وفات فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی نوراللہ مرقدہ ۔۔۔

دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی کے ذمہ داران نے اپنے مرحوم قائد کو شمالی دہلی کے علاقہ سنگم وہار میں مدرسہ سبیل الہدی کے بانی قاری عاشق الٰہی صاحب کی دعوت پر 6 فروری 2022 کو ایک تعلیمی مجلس میں دینی مکاتب کے قیام کی ترتیب نظام و نصاب بتانے کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا اس کے علاوہ حمیدیہ اکیڈمی کے بانی مفتی نثار صاحب ندوی کی دعوت پر دینی تعلیمی بورڈ کا وفد حمیدیہ اکیڈمی پہنچا اور تعلیمی و تعمیری جائزہ لیا اور اکیڈمک ایجوکیشن کے ساتھ مکاتب کے تعلیمی نصاب کو اکیڈمک ایجوکیشن میں شامل کرنے کی اپیل کی جسکو چیئرمین اکیڈمی مفتی نثار صاحب نے آئندہ شیشن سے شروع کرنے کا وعدہ کیا وفد میں شامل دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی کے صدر مولانا داؤد امینی صاحب و جنرل سیکرٹری قاری عبدالسمیع صاحب قاری کلام معاون دینی تعلیمی بورڈ دہلی قاری دلشاد . مولانا قاری عاشق الٰہی صاحب سنگم وہار مولانا مفتی نثار صاحب مفتی امانت اللہ صاحب سروپ وہار مفتی وجاہت صاحب جہانگیر پوری حافظ شاہد اقبال کے نام قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں اس تعلیمی مجلس میں علاقہ کے ائمہ علماء و مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی امام و خطیب مدینہ مسجد سنگم وہار کی رقت آمیز دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے