دہلی میں طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: دلی ائیرپورٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر ایک طیارہ پُل تلے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دہلی میں طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہوجانے کی وجہ سے پھنس گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہوا ہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا۔

ٹرک ڈرائیور اور عملے نے گھنٹوں سر توڑ کوشش کے بعد طیارے کو نکال لیا تاہم اس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ یہ طیارہ فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ہے تاہم کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ فروخت کردیا گیا۔

طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ایئرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کے بجائے گھر کے قریب کہیں رکھنا چاہا تھا اور اسی خواہش کو ممکن بنانے کے لیے طیارے کو مالک کے پاس لے جایا جا رہا تھا۔