دھن گھٹا حلقہ کے پچرا (ڈیہواں)مندر کے ایک پجاری کو نامعلوم لوگوں نے گلاریت کر ہاتھ کی انگلیوں کو کاٹا حالت نازک،

49

دھن گھٹا حلقہ کے پچرا (ڈیہواں)مندر کے ایک پجاری کو نامعلوم لوگوں نے گلاریت کر انگلیوں کو کاٹا حالت نازک،
دھن گھٹا سنت کبیر 19 نومبر،
عقیل احمد خان
تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع پولیس چوکی کے قریب موضع پچرا(ڈھواں ) ایک مندر کے پجاری کو ایک طرف جہاں آج کچھ نامعلوم لوگوں کے ذریعہ چاقو سے گلاریت کر انگلیوں کو کاٹ کر مارا پیٹا گیا ہے وہی اطلاع پر پہونچی دھن گھٹا پولیس نے پجاری کو علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے پجاری کی حالت نازک دیکھتے ہوئے گورکھپور کے لیے ریفر کردیا ہے پجاری پر حملہ کرنے والے افراد کو مقامی پولیس جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے، خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع پولی پولیس چوکی کے قریب ایک مندر واقع ہے مذکورہ مندر پر کافی سالوں سے چندر بھان ولد بلدیو عمر 55 برس پجاری کی شکل میں رہتے ہوئے مندر کی دیکھ ریکھ کرتے آرہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ آج رات تین چاربجے کے قریب چندر بھان نامی پجاری مندر کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم لوگوں کے ذریعے سو رہے پجاری پر چاقوں سے پہلے انگلیوں کو کاٹا اور گلاریت کر قتل کرنے کی کوشش اور بری طرح سےپجاری کو مارپیٹ کر لہو لہان کردیا گیا ہے خون سے لتپت بچاری کو زخمی دیکھ کر مندر کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی
موقع پر پہونچی دھن گھٹا پولیس نے زخمی پجاری کو علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے پجاری کی حالت نازک دیکھتے ہوئے گورکھپور کے لیے ریفر کردیا مذکورہ معاملہ میں پجاری پر جان لیوا حملہ کرنے والے نامعلوم افراد کو پکڑنے کے لیے دھن گھٹا پولیس جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے، تھانہ انچارج دھن گھٹا آر کے گوتم نے بتایا کہ ابھی تحریر نہیں ملی ہے پھر بھی پجاری کے اوپر جان لیوا حملہ کرنے والے افراد کو پکڑنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔