دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے چپرا مشرقی گاوں میں بیٹے نے ماں کو پیٹ پیٹ کر اتارا موت کے گھاٹ، رپورٹ عقیل احمد خان

29

دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے
چپرا مشرقی گاوں میں بیٹے نے ماں کو پیٹ پیٹ کر اتارا موت کے گھاٹ
رپورٹ عقیل احمد خان
دھن گھٹا سنت کبیر نگر 17 نومبر،
تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع چپرا مشرقی گاوں میں ایک بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی 55سالہ ماں کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا وہی دھن گھٹا پولیس نے بیٹا اور بہو کو حراست میں لیتے ہوئے ماں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع چپرا مشرقی سچن ولد اچھے لال گذشتہ دنوں بہن کی شادی کی بات کو سن کر اپنی ماں رام داسی کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ماں کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ لڑکی کی شادی ہوجانے کے بعد گھر کا بٹوارا کردیںنگے
رام داسی کی بیٹی منیتا نے بتایا کہ ہمارے بھائی سچن اپنی مرضی سے دو ماہ قبل ایک لڑکی کے ساتھ شادی کر لی ہے اپنے مرضی سے شادی کرنے کی بات کو لیکر ماں داسی دیوی کے درمیان اس بات کا تنازعہ چلتا چلا آرہا تھا بھائی سچن گھر اور کھیت کے بٹوارے کی بات ماں سے کہتا تھا جس پر ماں داسی دیوی اتفاق نہیں رکھتی تھی ماں کا کہنا تھا کہ پہلے اپنی دونوں بچیوں کی شادی کردیں اس کے بات گھر اور کھیت کا بٹوارا کرلینگے لیکن بھائی سچن کو یہ بات بہت ناگوار گزری اور گزشتہ دوشبہ کی دیر شب کہا سنی گالی گلوچ کے بعد سچن اپنی بیوی سنگیتا کے ساتھ مل کر ماں داسی دیوی کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا زخمی حالت میں پوری رات 55سالہ داسی دیوی تڑپتی رہی آخر کار صبح ہوتے ہوتے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے
اس سلسلے میں تھانہ انچارج دھن گھٹا آر کے گوتم نے بتایا کہ داسی دیوی کے بیٹے سچن اور بہو سنگیتا کو حراست میں لے لیا گیا ہے
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا دیا گیا ہے