دودھ بتاشہ خوب  کھلاتی سب سے اچھی پیاری نانی

93
دودھ بتاشہ خوب  کھلاتی سب سے اچھی پیاری نانی
رنگ  برنگے   چیز   دلاتی سب سے اچھی پیاری نانی
نانی گھر ہم  آتے  جب بھی اچھی اچھی پیاری پیاری
ہمیں کہانی  خوب  سناتی سب  سے اچھی پیاری نانی
 بد معاشی کی جب بھی ہماری لےکر آتا کوئی شکایت
الٹا  اسی   کو  ڈانٹ  پلاتی  سب  سے اچھی پیاری نانی
 بچپن میں ہم روتےجب بھی لےکرفوراً گودمیں لوگوں
ہمیں پیار سے  گلے  لگاتی سب  سے اچھی پیاری نانی
ادب کی باتیں ہمیں سکھاتی مل کر رہنا کہتی سب سے
باتیں اچھی  ہمیں  بتاتی  سب  سے اچھی پیاری  نانی
اظہر وہ دن کہاں گیا اب بچپن کی اب باتیں وہ سب
آنکھیں ہماری خوب بھگاتی سب سے اچھی
 پیاری نانی
محمد اظہر شمشاد مصباحی
برن پور بنگال