ادارہ دعوۃ الحق کی تعمیر و ترقی میں حضرت مولاناامین اشرف قاسمی ؒ کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے اپنے خون جگر سے اس چمن کی آبیاری کی ہے ، ادارہ کا طرز تعمیر اور اس کی وسعت ان کے تخیل کا مظہر ہے ۔ اس ادارے نے مختصر وقت میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ان کے صاحبزادے اور فعال عالم دین مولانا لبیب اشرف قاسمی اس مدرسے کو مزید ترقی دینے میں مصروف ہیں۔ مدارس کی خدمات قابل قدر اور لائق تقلید ہیں ، انہوں نے نامساعد حالات میں کار ہائے نمایاں انجام دئے ہیں ، ملک و ملت کی تاریخ میں ان کی خد مات کا باب بے حد روشن ہے ۔ آج ضرورت ہے کہ عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید نفع بخش بنایا جائے۔ اخلاقی و دینی تربیت مدارس کے نظام کا لازمی حصہ رہا ہے ، گرتے ہوئے اخلاقی اقدار کو مدارس نے ہمیشہ سنبھالا ہے ۔ فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار ادارہ دعوۃ الحق ، مادھوپور ، مظفرپور میں اپنے خطاب میں کیا ۔
ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کو متوجہ کرتے ہوئے مولانا قاسمی نے فرمایا کہ مدرسے کے معیار تعلیم کو مزید بلند کیجئے ، پرکشش بنائیے ، عوام کی توقع مدارس سے وابستہ ہے۔ادارے کو علاقائی تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دیجئے ۔ اس میں ایسی وسعت پیدا کیجئے کہ اسکول، کالج کے طلباء بھی یہاں کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر تعمیر ملت کے لئے آگے آ سکیں ۔
دعوۃ الحق ، مادھوپور میں پروفیسر مولانا شکیل قاسمی کا خطاب
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!