جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزدار العلوم الاسلامیہ گون پورہ میں شاہ راہ ولی رحمانیؒ کا افتتاح

دار العلوم الاسلامیہ گون پورہ میں شاہ راہ ولی رحمانیؒ کا افتتاح

*دار العلوم الاسلامیہ گون پورہ میں شاہ راہ ولی رحمانیؒ کا افتتاح*

*ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی کے خصوصی فنڈ سے بنی سڑک افتتاحی تقریب میں نائب امیر شریعت و قائم ناظم امارت شرعیہ کی شرکت*

امارت شرعیہ کے تحت چلنے والے بہار کے مشہور تعلیمی ادارہ دارا لعلوم الاسلامیہ گون پورا رضا نگر ، پھلواری شریف ،پٹنہ کو گون پورہ مین روڈ سے جوڑنے والی سڑک‘‘ شاہ راہ ولی رحمانیؒ’’ کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں نائب امیر شریعت بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ دار العلوم الاسلامیہ گون پورہ میں شاہ راہ ولی رحمانیؒ کا افتتاححضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب ، قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب اور دارا لعلوم الاسلامیہ کے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی صاحب کے علاوہ دارا لعلوم الاسلامیہ کے تمام اساتذہ و طلبہ کے علاوہ گون پورہ پنچایت کے مکھیا جناب سدھیر کمار عرف پرمود صاحب نے رکن قانون ساز کاؤنسل بہار جناب ڈاکٹر خالد انور صاحب کا دارا لعلوم الاسلامیہ کی ایک بڑی ضرورت کی تکمیل پران کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ یہ پی سی سی سڑک مکھیہ منتری وکاس یوجنا کے تحت ایم ایل سی جناب خالد انور صاحب کے خصوصی ایم ایل سی فنڈ سے بنی ہے ۔ سڑک کے افتتاح کے موقع پر دارالعلوم الاسلامیہ میں ایک مختصر دعائیہ نشست بھی ہوئی جس میں مذکورہ حضرات کے علاوہ جناب دانش صاحب ، مولانا محمد عادل فریدی صاحب ، دارا لعلوم الاسلامیہ کے شیخ الحدیث مولانا منت اللہ قاسمی، استاذ حدیث مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی، مولانا نیر الاسلام قاسمی، مولانا مفتی ازہد قاسمی ،مولانا افضال قاسمی صاحب ، مولانا طارق قاسمی ، مولانا آفتاب قاسمی کے علاوہ تمام اساتذہ و طلبہ شریک ہوئے ۔ اس نشست میں حضرت نائب امیر شریعت صاحب، قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب و سکریٹری دارا لعلوم الاسلامیہ مولانا سہیل احمد ندوی صاحب نے اپنے خصوصی فنڈ سے سڑک کی تعمیر پر ایم ایل سی صاحب کو دعاؤں سے نوازا اور ان سے گزارش کی کہ وہ دارا لعلوم الاسلامیہ تشریف لاتے رہا کریں ۔ دار العلوم الاسلامیہ میں امیر شریعت سابع حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب ؒ کے نام پر ایک عالیشان لائبریری کے قیام کی طرف بھی ایم ایل سی صاحب کی توجہ دلائی گئی جس پر انہوں نےوعدہ کیا کہ وہ لائبریری کے قیام کے لیے اپنا بھر پور تعاون پیش کر یں گے ۔
جناب ڈاکٹر خالد انور صاحب نے اس موقع پر کہا کہ میری بد قسمتی ہے کہ میں اس ادارہ میں اب تک نہیں آ سکا تھا، آج یہاں آکر اور یہاں کے طلبہ و اساتذہ کو دیکھ اور یہاں کے تعلیمی نظام کو دیکھ کر بہت ہی مسرت ہوئی۔انہوں نے طلبہ کو قیمتی نصیحتیں بھی کیں ۔ دارا لعلوم الاسلامیہ کا معاینہ کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کی رہائشی ضرورتوں کو محسوس کیا خاص طور پر دار الاقامہ کی کمی شدت سے محسوس کی اور وعدہ کیا کہ وہ رہائشی ضرورت کی تکمیل کے لیے جو بھی ممکن تعاون ہو گا ضرور کریں گے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے