بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزدارالعلوم وقف دیوبند میں ششماہی امتحان کا ہوا آغاز: نیوز رپوٹ عادل...

دارالعلوم وقف دیوبند میں ششماہی امتحان کا ہوا آغاز: نیوز رپوٹ عادل اقبال دیوبند

مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں ششماہی امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلے روز مختلف جماعتوں کے تقریباً ڈیڑھ ہزار طلبہ نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔

اتوار کے روز سے ادارہ کی انتہائی پرکشش اطیب المساجد تحتانی میں منعقد ہوئے تحریری امتحان میں شریک طلبہ کے خوبصورت فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوہے ہیں۔ ادارہ کے ذمہ داران کے مطابق ہفتہ کے روز اول، دوم، تجویدو قرات، اعدادیہ اور حفظ و ناظرہ کے تقریری امتحانات ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد اتوار 2 اکتوبر کی صبح سے ادارہ کی اطیب المساجد کے تحتانی حصہ میں تحریری امتحانات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز سوم تا دورہ حدیث شریف کے تقریباً ڈیڑھ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔

ادارے کے ذمہ داران کے مطابق امتحانات حسب سابق سخت نگرانی میں ہورہے ہیں، نقل کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا قانون ہے، بتایا گیا ہے کہ پہلے روز انتہائی پرُسکون ماحول میں امتحانا مکمل ہوا اور کوئی بھی طلبہ نقل وغیرہ کرتا نہیں پایا گیا۔ تحریری امتحان 6 اکتوبر جمعرات تک جاری رہے گا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے