دارالعلوم رحمانیہ میں 24مارچ ۲۰۲۲ء کو جلسہ ختم بخاری شریف
امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی آمد
مولانا ابرارالحسن صاحب نائب مہتمم کی اطلاع کے بموجب امسال جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ کا جلسۂ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم بخاری شریف ان شاء اللہ ۲۰/شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ مطابق ۲۴/مارچ ۲۰۲۲ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب احاطۂ دارالعلوم رحمانیہ میں منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند واستاذ حدیث شریف دارالعلوم دیوبند کے علاوہ ریاست کے مشہور علماء اور قائدین شرکت فرمائیں گے۔
گزشتہ تین سال سے دورۂ حدیث اور شعبۂ افتاء کے فارغین اور حفظ تکمیل کرنے والے طلبہ کرام بعجلت ذمہ دارانِ مدرسہ سے اوقات تعلیم میں ربط پیدا کریں۔