جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتدارالعلوم دیوبندسے مربوط بہارکے تمام مدارس اسلامیہ کااجلاس 25نومبرکوجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ...

دارالعلوم دیوبندسے مربوط بہارکے تمام مدارس اسلامیہ کااجلاس 25نومبرکوجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں

اجلاس کی تیاریاں جاری،مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے شرکت کی اپیل
(پریس ریلیز)
مدارس اسلامیہ کے مابین باہمی ربط واتحاد قائم کرنے،نظام تعلیم وتربیت کوبہترسے بہتربنانے،مربوط مدارس اسلامیہ کے یکساں نصاب تعلیم پر غور کرنے ، اب تک بندمدارس کو فعال وکارآمد بنانے،ضلعی شاخوں متحرک اورسرگرم کرنے،مدارس اسلامیہ کی ڈائریکٹری شائع کرنے،دینی بیداری مہم جیسے عناوین و ایجنڈوں پرغووفکرکرنے کے لئے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام ،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں،مورخہ 25نومبرکو،دس بجے دن سے دوبجے تک،ریاست بہارکے تمام مربوط مدارس اسلامیہ عربیہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولاناشوکت علی صاحب قاسمی ،بستوی،ناظم عمومی کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندبھی تشریف فرماہوں گے،اور مدارس اسلامیہ کے درپیش مسائل پر اہم خطاب ورہنمائی فرمائیں گے،ان خیالات کا اظہاررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ مدارس اسلامیہ کے داخلی،خارجی ودیگرمسائل ومشکلات کاازالہ کرنے اور باہمی ربط واتحاد کے جذبوں کو فروغ دینے کے لئے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکاقیام عمل میں آیاتھا،پھر ملک بھرمیں اس کی شاخیں قائم کی گئیں،ریاست بہارمیں بھی اس کی شاخ قائم ہوئی،اوراس کے صدرحضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ بانی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کو منتخب کیا گیا،حضرت مولانامحمدقاسم صاحب ؒ کے انتقال پرملال کے بعد،ام المدارس دارالعلوم دیوبند کی جناب سے ،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب اس کے صدرمنتخب کئے گئے،کروناوائرس اور اس کی وجہ سے مسلسل لاک ڈاک ؤن کی وجہ سے اس وقت مدارس اسلامیہ کے ساتھ کئی طرح کے مسائل ،حالات اورپریشانیاں ہیں،اس کے لئے ضروری ہوگیاہے کہ مل بیٹھ کر صورت حال کاجائزہ لیاجائے،اس کے لئے 25 نومبرکی تاریخ طے کی گئی ہے،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحار ث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،ودیگراساتذہ جامعہ مدنیہ اس کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں،اور اس کوکامیابی سے ہمکنارکرنے مسلسل مل بیٹھ کرصورت حال جائزہ لے رہے ہیں۔اس کے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالدانورپورنوی نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندسے مربوط بہارکے تمام مدارس اسلامیہ سے گذارش کی ہے کہ صوبائی اجلاس میں ضرور شریک ہوں،اخباری بیان،سوشل میڈیاکے ذریعہ دیئے گئے اطلاعات کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر تشریف لائیں۔ اور اپنی آمدکی اطلاع ریاستی دفترمیں ،اس نمبرپر 7250646185پرضروردے دیں۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے