ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالات(دارالعلوم دیوبند)اصول__ہشت___گانہ

(دارالعلوم دیوبند)اصول__ہشت___گانہ

اصول__ہشت___گانہ
(دار_العلوم__دیوبند)

اصول ہشت گانہ ہشت فارسی لفظ ہے ،
اس کے معنی ہیں آٹھ 8 ، یعنی آٹھ اصول ،
اصول ہشت گانہ وہ اصول ہیں جنہیں یکے از بانیین
قاسم العلوم و الخیرات مولانا محمد قاسم نانوتوی نے
دار العلوم دیوبند کے لیے بطور آئین تحریر کیا تھا،
جو نہایت گہرائی اور گیرائی کے حامل ہیں
اور آج تک دار العلوم دیوبند اس پر پوری طرح کاربند ہے ـ

پہلا______اصول

اصل اول یہ ہے کہ تامقدور کارکنان مدرسہ کو ہمیشہ تکثیر چندہ پرنظر رہے ، آپ کوشش کریں ، اوروں سے کرائیں ، خیر اندیشان مدرسہ کو یہ بات ہمیشہ ملحوظ رہے ۔

دوسرا______اصول

ابقائے طعام طلبہ ، بلکہ افزائش طلبہ میں جس طرح ہو سکے خیر اندیشان مدرسہ ہمیشہ ساعی رہیں ۔

تیسرا____اصول

مشیران مدرسہ کو ہمیشہ یہ بات ملحوظ رہے کہ مدرسہ کی خوبی اور خوش اسلوبی ہو ،اپنی بات کی پچ نہ کی جایے ، خدانخواستہ جب اس طرح کی نوبت آیے گی تو اہل مشورہ کو اپنی مخالفت رایے اور اوروں کی رایے کے موافق ہونا ناگوار ہو تو پھر اس مدرسہ کی بنیاد میں تزلزل آجایے گا ۔ القصہ تہ دل سے بر وقت مشورہ اور نیز اس کے پس و پیش میں اسلوبی مدرسہ ملحوظ رہے ،سخن پروری نہ ہو اور اس لیے ضروری ہے کہ اہل مشورہ اظہار رایے میں کسی وجہ سے متامل نہ ہوں اور سامعین بہ نیک نیت اس کو سنیں ، یعنی یہ خیال رہے کہ اگر دوسرے کی بات سمجھ میں آجایے گی تو اگرچہ ہمارے مخالف ہی کیوں نہ ہو بدل و جان قبول کریں گے اور نیز اسی وجہ سے یہ ضرور ہے کہ مہتمم امور مشورہ طلب میں اہل مشورہ سے ضرور مشورہ کیا کرے ، خواہ وہ لوگ ہوں جو ہمیشہ مشیر مدرسہ رہتے ہیں یا کوئی واردو صادر جو علم و عقل رکھتا ہو اور مدرسوں کا خیر اندیش ہو اور نیز اس وجہ سے ضرور ہے کہ اگر اتفاقا کسی وجہ سے اہل مشورہ سے مشورہ کی نوبت نہ آیے اور بقدر ضرورت اہل مشورہ کی مقدار معتدبہ سے مشورہ کیا گیا ہو تو پھر اس وجہ سے ناخوش نہ ہو کر مجھ سے کیوں نہ پوچھا ، ہاں اگر مہتمم نے کسی سے نہ پوچھا تو پھر اہل مشورہ معترض ہوسکتا ہے ۔

چوتھا______اصول

یہ بات بہت ضروری ہے کہ مدرسین مدرسہ باہم متفق المشرب ہوں اور مثل علما روزگار خودبین اور دوسروں کے درپئے توہین نہ ہوِں ، خدانخواستہ جب اس کی نوبت آیے گی تو پھر اس مدرسہ کی خیر نہیں ۔

پانچواں_____اصول

خواندگی مقررہ اس انداز سے جو پہلے سے تجویز ہوچکی ہے یا بعد میں کوئی اور انداز مشورہ سے تجویز ہو پوری ہوجایا کرے ، ورنہ یہ مدرسہ اول تو خوب آباد نہ ہوگا اور اگر ہوگا تو بے فائدہ ہوگا ۔

چھٹا______اصول

اس مدرسہ میں جب تک آمدنی کی کوئی سبیل یقینی نہیں ، جب تک یہ مدرسہ ان شاء اللہ بشرط توجہ الی اللہ اسی طرح چلے گا اور اگر کوئی آمدنی ایسی یقینی حاصل ہو گئی ، جیسے جاگیر یا کارخانہ تجارت یا کسی امیر محکم القول کا وعدہ تو پھر یوں نظر آتا ہے کہ یہ خوف و رجا جو سرمایہ رجوع الی اللہ ہے ہاتھ سے جاتا رہے گا اور امداد غیبی موقوف ہوجایے گی اور کارکنوں میں باہم نزاع پیدا ہوجایے گا ، القصہ آمدنی اور تعمیر وغیرہ میں ایک نوع کی بے سروسامانی ملحوظ رہے ۔

ساتواں_____اصول

سرکار کی شرکت اور امرا کی شرکت بھی مضر معلوم ہوتی ہے ۔

آٹھواں_____اصول

تا مقدور ایسے لوگوں کا چندہ زیادہ موجب برکت معلوم ہوتا ہے جن کو اپنے چندہ سے امید ناموری نہ ہو ، بالجملہ حسن نیت اہل چندہ زیادہ پائیداری کا سامان معلوم ہوتا ہے ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے