دارالعلوم دہلی وعیدگاہ والی مسجد منڈولی دہلی میں جشن یوم آزادی کا انعقاد(مولانا نسیم قاسمی ارریاوی)

28

دارالعلوم دہلی وعیدگاہ والی مسجد منڈولی دہلی میں جشن یوم آزادی کا انعقاد(مولانا نسیم قاسمی ارریاوی)
اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلم قائدین نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے لیکر مولانا محمود حسن دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ تک کے علماء نے اپنےخون جگر سے اس ملک آبیاری وآب پاشی کی تھی ،لیکن ان تمام قربانیوں کے باوجود مسلمانوں کو غلط نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ،اور مسلمانوں سے دیش بھکتی کا ثبوت مانگا جاتا ہے، اے ملک کے حکمرانوں سنو ،اس ملک کے مسلمانوں دیش بھکتی کا ثبوت دہلی کی جامع مسجد، لال قلعہ،
قطب مینار،انڈیا گیٹ ہے ،ان خیا لات کا اظہار مدرسہ دارالعلوم دہلی کے مہتمم اور عیدگاہ والی مسجد منڈولی کے امام وخطیب مولانا نسیم احمد قاسمی نے کیا،
دراصل دارالعلوم دہلی منڈولی دہلی میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ کے مہتمم نے کی اور نظامت کے فرائض حافظ محمد نعیم الدین صاحب استاذ مدرسہ ہذا نے انجام دیا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھائی محمد گلاب صاحب شامل ہوۓ،
پروگرام کا آغاز عزیزم آفتاب سلمہ کی تلاوت قرآن اور حافظ محمد معراج صاحب استاذ مدرسہ ہذا کی نعمت پاک سے ہوا
درمیان پروگرام میں عزیزم اشرف نے ملک کے موجودہ حالات اپنی تقریر پیش کی، اور دیگر طلبہ نے اپنا اپنا پروگرام پیش کیا ،بعدہ مہمان موصوف نے ملک کے حالات اپنے تأثرات کا اظہار فرمایا،اخیر میں مہتمم مدرسہ کی دعاء پر پروگرام اختتام کو پہنچا،