بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزخود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مفتی سہیل قاسمی

خود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مفتی سہیل قاسمی

خود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مفتی سہیل قاسمی
ارریہ:- مدرسہ شمس العلوم گریا چکنی جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مفتی ہمایوں اقبال ندوی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ و مفتی اطہر القاسمی نائب صدر جمعیت علمائے بہار نشہ و جہیز سے پاک سماج بنانے اور ہم سبھی کو چاہیے کہ تمام غلط کاموں سے کنارہ کش کرتے ہوئے اسوہ رسول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی پوری پوری کوشش کریں۔

بطور مہمان مقرر مفتی سہیل قاسمی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر ہی چلکر ہم دونوں جہاں کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ مولانا محمدمنظور صاحب استاذ دا ر العلوم رحمانی زیرو مائل ارریہ نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا آغاز قاری عبد الواحد صاحب استاذ جا معہ صدیقیہ دگروا ہاٹ پورنیہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف شاعر قاری قمر الزمان نے پیش کیا۔ پہلے دن کی جلسے کی صدارت مفتی سہیل صاحب قاسمی  اور نظامت مشہور ناظم جلسہ قاری نیاز احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ تجوید القرآن ارریہ نے کیا۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے