بدھ, 30, نومبر, 2022
ہوماسلامیاتخود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مولانا سعد النجیب

خود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مولانا سعد النجیب

جونپور یوپی:- شہر کے محلہ باغ عرب سپاہ میں گزشتہ رات محمدیہ کمیٹی کی جانب سے 25واں سالانہ جلسہ سیرت النبی و مدح صحابہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد الحسینی استاد جامعہ حسینیہ لال دروازہ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں اور آپ نے ہمیشہ امن و اتحاد کا پیغام دیا ہے ہم سبھی کو چاہیے کہ تمام غلط کاموں سے کنارہ کش کرتے ہوئے اسوہ رسول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی پوری پوری کوشش کریں۔

بطور مہمان مقرر مولانا سعد النجیب دارجلنگ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر ہی چلکر ہم دونوں جہاں کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ مولانا محمد اسجد ندوی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآباد و مولانا محمد آصف قاسمی استاد جامعہ حسینیہ لال دروازہ نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا آغاز قاری نیاز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف شاعر دل خیر آبادی نے پیش کیا۔ جلسے کی صدارت جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے استاد مولانا اسعد الحسینی اور نظامت مشہور ناظم مشاعرہ مجاہد حسنین خود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مولانا سعد النجیبحبیبی نے کیا۔

خزانچی ابوذر شیخ سبھاسد نے تمام مہمانوں و کمیٹی کے اراکین کا چادر پوشی کرکے استقبال کیا اور کہا کہ محمدیہ کمیٹی اس سال اپنا 25واں سالانا جلسہ سیرت النبی و مدح صحابہ بطور سلور جوبلی منا رہی ہے بڑی محنت و مشقت کے بعد اتنا بڑا پروگرام ممکن ہو پایا ہے اس کے لیے میں اپنی کمیٹی کے تمام ذمہداران و عہدیداران کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

خود کو سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت: مولانا سعد النجیب

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نعمان خان،حکیم رئیس،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حفیظ شاہ،جنرل سکریٹری اشفاق منصوری،مظہر آصف،محمد عاصم،شہاب الدین،محمد اختر،محمد سعد،محمد سراج،شاداب احمد،محمد ارمان،سیف احمد،آس محمد،محمد اخلاق،محمد ذوالفقار سمیت کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا۔ آخر میں قاری نیاز احمد نے دعا فرمائی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے