حمد

49

حمد

رب کریم سب کی تقدیر لکھنے والے

اتنی بڑی جہاں کو اب تک چلانے والے

ہرپل دعا ہے رب سےاپنوں سے اب ملادے
ایسی وبا کو تو ہی جگ سے مٹانے والے

اتنی بڑی جہاں کی مخلوق سب ہیں تیرے
قرآں سے میں نے سمجھا سب کو کھلانے والے

گنجان شہر اب تو سنسان ہو گیا ہے
آباد کر دے توہی دل کو ملانے والے

روتے ہیں رات دن ہم ماں باپ کیلئے اب
سب کچھ چلادے مولی تو ہی چلانے والے

یارب ابھی جہاں میں کتنا عجب ہوا ہے
پردیش میں پڑے ہیں گھر کو چلانے والے

اب تو نصیر کی بھی بگڑی بنادے مولی
ہرآن ہر کسی کی بگڑی بنانے والے