بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتحضرت نائب امیر شریعت کا اراکین شوری کے اجلاس کا اعلان قابل...

حضرت نائب امیر شریعت کا اراکین شوری کے اجلاس کا اعلان قابل ستائش۔۔۔۔۔

مفتی محمد نظر الباری الندوی
دربھنگہ (پریس ریلیز)
امارت شرعیہ بہار اڈیسہ جھارکھنڈ جو ایک باوقار دینی شرعی ادارہ ہے اسکے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی استاد دارالعلوم وقف دیوبند نے ٣٠/ستمبر ٢٠٢١کودفترامارت شرعیہ میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں اراکین شوری کی میٹینگ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نہایت ہی مدبرانہ اور قابل ستائش فیصلہ ہے۔
مذکورہ باتیں امام و خطیب الحاج مفتی محمد نظر الباری الندوی مھتمم مدرسہ اسلامیہ پالی نائب صدر جمعیت علماء ضلع دربھنگہ نےاپنے ایک صحافتی بیان میں کہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ امارت شرعیہ کی موجودہ صورتحال اور اختلاف و انتشار کو دور کرنے کا نہایت ہی حکیمانہ مدبرانہ اور ثمر آور فیصلہ اراکین شوری کی یہ مٹینگ ہے جب معززین اراکین شوری آپس میں بیٹھیں گے تبادلہ خیال کرینگے اللہ تعالیٰ ضرور خیر کا پہلو نکال دےگا ۔
مفتی صاحب نے زور دے کر کہا ان شاءاللہ! اختلافات؛غلط فہمیاں دور کرنے اور انتخاب امیر کو صحیح سمت میں لے جانے میں شوری کی یہ مٹینگ سنگ میل ثابت ہو گا
مفتی صاحب نے مزیدکہا کہ نائب امیر شریعت کا یہ فیصلہ بر وقت بر محل اور قابل تعریف و ستائش ہے’۔۔۔ اس سےمحبان امارت شرعیہ میں کافی خوشی کا ماحول پایا جا رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ معزز اراکین شوری نائب امیر شریعت کی سربراہی میں جو بھی فیصلہ لینگے اس میں نصرت الہی ہوگی۔اورعوام وخواص محبین امارت شرعیہ سب کو قابل قبول ہوگا ۔ان شاءاللہ عزوجل

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے