حضرت قاضی محمد قاسم مظفر پوری رح کی آخری تصنیف کی رسم اجراء

82

روزنامہ نوائے ملت ( عبدالرحیم ) یوں تو حضرت قاضی محمد قاسم مظفر پوری رح کی ذات گرامی محتاجِ تعارف نہیں ھے انہوں نے اپنے حیات میں کئی کتابیں تصنیف کی ھیں اور آخری کتاب ” قرآنی سورتوں کا تعارف” ادوھوری رہ گئی تھی جنکو حضرت قاضی کے علوم کے ترجمان حضرت مفتی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب نے تالیف کی ھے یہ تقریب مدرسہ جامعہ فاروقیہ کولکتہ میں منائی گئی۔

بحیثیت مہمان خصوصی مولانا انوار اللہ فلک قاسمی نے حضرت قاضی صاحب کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی حضرت مفتی مجاھدالاسلام صاحب نے بھی قاضی صاحب کی آپ بیتی بتائی ، حضرت قاضی صاحب کے شاگردوں کی تعداد ھزاروں میں ھے مگر علوم و معارف کے ترجمان حضرت مفتی صاحب کو ھی حاصل ھوا

مولانا جاوید اختر قاسمی صاحب ناظم جامعہ فاروقیہ کی صدارت میں رسم اجراء کا انعقاد ہوا

اور مولانا انوار اللہ فلک قاسمی کی رقت آمیز دعاپر اختتام