حب رسول اکرم نامی کتاب کا اجراء کل

94

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) ( ایس این بی) تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ مصباح العلوم جامع مسجد مہولی میں کل 28 اکتوبر بروز بدھ صبح 9 بجے مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری کی مرتب کردہ کتاب” حب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کا تقاضہ ” کا اجراء اکابرین کے ہاتھوں عمل میں آئے گا،اس موقع پر ایک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر پروگرام بھی منعقد ہوگا جس کی صدارت مولانا مقبول احمد جونپوری بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ،اور صدارت مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی پوکھرہ اور نظامت مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی کریں گے،مقررین میں مولانا ومفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمیعۃ العلماء مہاراشٹر،مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی،اور مفتی سعید احمد مظاہری،اور شاعر اسلام مولانا مجیب بستوی شرکت کریں گے-
پروگرام کے کنوینر مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری نے لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے _