جوکی ہاٹ رکن اسمبلی کے ہاتھوں سڑک کا سنگ بنیاد

47

ارریہ (معراج خالد)
ضلع کے باغ نگر پنچایت ککورا گاؤں میں جوکی رکن اسمبلی شنہواز عالم کے ہاتھوں گذشتہ روز وزیراعظم گرام رابطہ منصوبے کے تحت سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا
IMG 20201226 WA0004
اس موقع پر سنگ بنیاد پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جسے خطاب کرتے ہوئے
IMG 20201226 WA0005
رکن اسمبلی شہنواز عالم نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے یہاں کے لوگوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ہوگی اس سڑک کی تعمیر سے جہاں کسان اپنے اناج کو مارکیٹ میں لیجا کر اچھی قیمت میں فروخت کرپائیں گے تو وہیں دیگر لوگوں کیلئے بھی یہ سڑک کافی سود مند ہے مسٹر عالم نے موجود حاضرین سے کہاکہ آپ کی محبت اگر اسی طرح میرے ساتھ رہی تو وہ دن دور نہیں جب آپ کے بلاک حلقہ میں ترقی کی ندی بہے گی انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی بلا تفریق مذہب سماج کے ہر طبقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح رہی ہے تو وہیں سنگ بنیاد پروگرام کی صدارت کررہے مکھیا پرویز عالم نے
IMG 20201226 WA0007
رکن اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے شہنواز کی وجہ باغ نگر پنچایت ترقی کی طرف گامزن ہے اس موقع پر ایم ایل اے نمائندہ رفیق عالم سابق مکھیا کوثر ضیا ء مکھیا امیدوار آصف عالم موجود تھے