جناب عامر سبحانی کو بہار کا چیف سکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد
سہرسہ،30/دسمبر:2021
سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی نے 1987بیچ کے ٹاپ آئی اے ایس آفیسر جناب عامر سبحانی صاحب کو بہار کا چیف سکریٹری منتخب ہونے پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔
عامر سبحانی ایک قابل، ایماندار اور تجربہ کار سینئر آفیسر ہیں ان کی ایمانداری اور فیصلے کا ذکر ہر محکمہ میں ہوتاہے، شاہنواز بدر نے کہاکہ ان کے چیف سکریٹری بننے سے بہار کے عوام بہت خوش ہیں، بہار میں ترقی و خوشحالی اور امن و امان برقرار رکھنے میں عامر سبحانی صاحب اب مزید اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ عامر سبحانی اس عہدے کے حقیقی حقدار تہے، ان کا چیف سکریٹری بہار کیلئے نیک فال ثابت ہوگا-