بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمیۃ علماء ضلع کھگڑیا کی جانب سے ضرورتمندوں میں اشیاء خوردنی کی...

جمیۃ علماء ضلع کھگڑیا کی جانب سے ضرورتمندوں میں اشیاء خوردنی کی تقسیم

خلق خدا کی خدمت ایک بڑی عبادت ہے : سیدمحمد خالد نجمی
محمد عطاء اللہ قاسمی ،کھگڑیاوی (نمائندہ)
ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی قدیم و فعال جماعت : جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم ،قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کی ہدایت پر ،جمعیۃ علماءکھگڑیا کے صدر الحاج سید محمد خالد نجمی ،جنرل سکریٹری قاری محمد سرفراز عالم اور نائب صدر الحاج پروفیسر محمد محی الدین کی ایماء پر، جمعیۃ علماء گوگری بلاک کے صدر قاری محمد عطاء اللہ قاسمی کی قیادت میں، سیلاب متاثرین علاقوں میں خصوصی طور سے رامپور اور بورنا کے غریبوں، ضرورت مندوں میں مذہب و ملت سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر لوگوں میں راحت پیکیج کی شکل میں خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی۔واضح ہو کہ گنگا ندی کاپانی بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے این ایچ 31 سے دکھن جانب کی جانب تمام گاؤں سیلاب سے ہزار ں گھر غرق آب ہو چکے ہیں، خاص طور سے بورنا اور رامپور میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے، ہمیشہ کی طرح جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں نے مجبور و بے کس ضرورت مندوں کے درمیان راحت پیکیج کی شکل میں خوردنی اشیاء تقسیم کیا، اس موقع سے جمعیۃ علماء کھگڑیا کے صدر الحاج سید محمد خالد نجمی نے فرمایا: کہ مذہب اسلام میں انسانیت کا احترام اور خلق خدا کے ساتھ ہمدردی و غمخواری کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے ،احادیث مبارکہ میں کئی جگہ خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے۔گھر گھر جاکر پانی میں داخل ہوکر اور باندھ پر عارضی طور سے اسے لوگوں کے کیمپوں میں جاجا کر راحت پیکیج تقسیم کرنے والے وفد میں گوگری نگر کے صدر حافظ محمد جہانگیر ، خازن محمد معین الدین ،گوگری بلاک کے سکریٹری الحاج حافظ محمد امتیاز ، نائب صدر حافظ محمد مذکر ، محمد طفیل ،محمد ثناء اللہ ، ممتاز عالم نے ضرورت مندوں میں خوردنی اشیا ء تقسیم کرکے سماج کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ضلع نائب صدر الحاج پروفیسر محمد محی الدین نے کہا:کہ سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں لوگوں کی زندگی اجیڑن بن چکی ہے، اس لئے ہم سب اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں کی مدد کریں ،اخیر میں ج جمعیۃ علماء کھگڑیا کے جنرل سکریٹری قاری محمد سرفراز عالم نے صاحب مخیرین سے گذارش کی ہے کہ : غرباء، مساکین اور پریشان حال لوگوں کی مدد اللہ تعالی کو راضی کرنیکی غرض سے کریں گے تو اللہ تعالی مزید مال ودولت میں برکت عطاء فرمائیں گے۔انہوں نے کہا:جنہوں نے اس میں بڑھ،چرھ کر حصہ لیا،اللہ انہیں بہترین اجرسے نوازے گا۔ان شاء اللہ

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے