ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علما ضلع وشہر بھو پال کا انتخابی اجلاس جمعیۃ علماءمدھیہ پردیش...

جمعیۃ علما ضلع وشہر بھو پال کا انتخابی اجلاس جمعیۃ علماءمدھیہ پردیش کے صدر,حابی محمد ہارون صاحب کی صدارت میں منعقد

( پریس ریلیز ) بھوپال ۔ بتاریخ ۲۹ اگست کو جمعیۃ علامہ ضلع بھوپال اور شہر بھوپال کی کمیٹیوں کے انتخاب کے لئے ایک انتخابی اجلاس کا انعقاد جمعیۃ علماءمدھیہ پردیش کے صدرحاجی محمد ہارون صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں جمعیۃ علامہ ضلع بھو پال اور شہر بھوپال کی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی ، جس میں ضلع بھوپال اور شہر بھوپال کے صدر نائب صدور اور ناظم اعلی کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں اتفاق راۓ سے ضلع بھوپال کا صدر حافظ اسماعیل بیگ صاحب ، نائب صدور مولانا محمد حنیف ،مولانا مدثر ، ڈاکٹر حافظ نظام الدین اور ناظم اعلی مجاہد خان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اور جمعیۃ علامہ ءشہر کا صدر مولانا محمد یاسر کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون صاحب نے جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے ذریعے کی جارہی قومی اور مللی خدمات اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کی صدارت میں قومی سطح پر کی جار ہی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اور انھوں نے حال ہی میں پورے ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات ، خاص طور پر مابلنچنگ کے واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ۔ اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ پرستی کا جواب فرقہ پرستی سے نہیں دینا ہے ۔ کیونکہ ہندوستان کی ۹۵ فیصد عوام امن پسند ہے ، اور ملک میں امن چاہتی ہے ۔ کچھ تھوڑے سے لوگ ہیں جو ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں ، ایسے لوگ ملک دشمن ہیں ۔ اسی کے ساتھ انھوں نے جمعیہ کومضبوط کیے جانے کے لئے نومنتخب کارکنان کو مضبوطی سے کام کرنے کو کہا اور سبھی ضلع اور شہر کے کارکنان کوضلع تحصیل سطح پر جمعیۃ علماء کومضبوط کرنے کے لئے احکامات دیے۔

آج کے انتخابی اجلاس میں ضلع ہو پال اور شہر بھوپال کی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ، اس موقع پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے جنزل سکریٹری محد کلیم ایڈوکیٹ ،مفتی محمد سعید صاحب ، حاجی محمد عمران ،محمد حنیف،مولانا اسماعیل بیگ،مولانا محمد یاسر محمد جاوید ،مولانا انصار، مولانا حنیف ، حافظ ساجد احد ، مفتی محد انظرحسین ،مولانا قاسم رحمانی وغیرہ موجود تھے ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں جمعیۃ علما ضلع بھوپال کے فعال ممبران شامل ہوۓ ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے