جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء ہند کی دینی تعلیمی تحریک کے ذریعہ ہی فتنہ ارتداد...

جمعیۃ علماء ہند کی دینی تعلیمی تحریک کے ذریعہ ہی فتنہ ارتداد کامقابلہ ممکن

جمعیۃ علماء ہند کی دینی تعلیمی تحریک کے ذریعہ ہی فتنہ ارتداد کا مقابلہ ممکن

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع شمال مشرقی دہلی کا انتخاب

 مولانا گلفام قاسمی صدر منتخب، ارکان عاملہ، نائبین صدر، جنرل سکریٹری او رخازن کا انتخاب ہوا

نئی دہلی 14/دسمبر

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی تحریک کو مستحکم کرنے کے مقصد سے آج سندر نگری کی جامع مسجد این بلاک میں جمعیۃ علماء کے اراکین، علاقہ کے ذمہ داران اور بااثر علماء کی ایک اہم میٹنگ بعد نماز عشاء منعقد ہوئی، جس میں بطور مہمان خصوصی جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب دامت بركاتهم مولانا خالد گیاوی صاحب ناظم مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند اور مولانا فضیل احمد قاسمی صاحب نگراں دہلی و این سی آر مولانا غیور قاسمی صاحب کنوینر جمعیت علماء ہند شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے جنر ل سکریٹری قاری عبدالسمیع صاحب نے انجام دیے۔

  اس موقع پر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علما ء ضلع ضلع شمال مشرقی دہلی کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا، بعد میں اراکین مجلس عاملہ نے علاقے کی متحرک شخصیت اور نوجوان عالم دین مولانا گلفام قاسمی کو صدر منتخب کیا۔ان کے علاوہ مفتی توحیدصاحب کھجوری اور مفتی عظیم صاحب موج پور نائب صدر منتخب ہوئے۔ بطور جنرل سکریٹری مولانا عبدالوہاب صاحب اور خازن جناب مطلوب صاحب منتخب ہوئے۔

اس موقع پر بعد نماز عشاء ناظم عمومی جمعیت علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے خصوصی بیان میں نے نسل نو کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے جمعیت علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب دامت بركاتهم العاليه کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا آدھی روٹی کھائیں سوکھی روٹی کھائیں بچوں کو پڑھائیں ، انھوں نے کہا کہ عہدے تو صرف ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے دیے جاتے ہیں،

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کا پھول کے گلدستہ اور شال اڑھا کر مقامی لوگوں نے اور علاقہ کے علماء کرام نے استقبال کیا جب کہ مولانا خالد صاحب مولانا غیور صاحب مولانا داؤد امینی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی مولانا جاوید صدیقی قاسمی صاحب صوبہ نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی قاری عبدالسمیع صاحب جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی مفتی فضیل احمد قاسمی صاحب نگراں دہلی این سی آر کا شال اڑھا کر استقبال کیا ا

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے