ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء ہند کی خدمات؛ناقابل فراموش ہیں:صدرجمعیۃ علماء بہار

جمعیۃ علماء ہند کی خدمات؛ناقابل فراموش ہیں:صدرجمعیۃ علماء بہار

بھاگلپور (پریس ریلیز)

جمعیۃ علماء ہند کی خدمات؛ناقابل فراموش ہیں:صدرجمعیۃ علماء بہار

بروز جمعہ تقریباً دس بجے بھاگلپور بہار کی معروف ومشہور سرزمین گرہوتیہ بلاک گوراڈیہہ میں جمعیۃ علماء بہار کے صدر محترم حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب کشن گنج کی تشریف آوری ہوئی،اہل علاقہ نے پرزور استقبال کیا اور پھولوں کا ہار پہنایا ڈاکٹر صفوان صاحب ابن مولانا عثمان صاحب پتھنہ نے نظامت کی، قاری نجیب‌الرحمن صاحب بھاگلپوری کارگزار صدر جمعیۃ علماء شہر مرادآباد یوپی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی ابن مولانا مصلح‌الدین صاحب قاسمی کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا ،اس موقع پر مولانا عبدالرقیب آزاد صاحب سابق نائب صدر جمعیۃ علماء بھاگلپور نے جمعیۃ علماء بھاگلپور کی خدمات کی رپورٹ مختصر الفاظ میں صدر صاحب کے سامنے پیش کیا اور صدور ونظماء میں تقسیم کیا ایسے ہی مولانا آصف صاحب ندوی نے ملک کے حالات اور تعلیم سے دوری کی وجہ پر روشنی ڈالی ، جمعیۃ علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری مولانا اسجد ناظری نظر صاحب نے مختصر وقت میں ارتداد کے بڑھتے ہوئے فتنہ کا تذکرہ کیا اور اس کے سد باب کا حل بتایا آخر میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب کشن گنج صدر جمعیۃ علماء بہار کا پرمغز خطاب ہوا حضرت نے جمعیۃ کی خدمات کو تفصیلی طور پر پیش کیا حضرت شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی ؒ سے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی ادام‌اللہ‌ظلہ تک کے صدور ونظماء کی قربانیوں کا تذکرہ کیا خصوصاً فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی نوراللہ مرقدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت نے ہی ملک کے بڑے بڑے شہروں میں دہشت گردی مخالف مہم چلائی دہلی کے رام لیلا میدان میں لاکھوں کے مجمع میں فرمایا کہ مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو دہشت گردی میں ملوث ہو وہ مسلمان نہیں بلکہ مسلمان کو بدنام کرنے کے لیے مسلمانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے ،ہم دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اسی طرح حضرتؒ نے بھاگلپور میں فساد کے موقع پر جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے، حضرت ؒ ہی وہ واحد مرد مجاہد تھے جو پورے ہندوستان کے فساد زدہ علاقوں میں بے خوف وخطر مسلمانوں کی امداد کو پہونچ جاتے، بھاگلپور کے لوگائیں میں لاشوں کی بے حرمتی کرکے اسے کھیتوں میں ڈال دیا گیا تھا اور اس پر سبزی اگائی گئی تھی حضرتؒ نے اس کو نکال کر خود اپنے ہاتھوں سے ہر ایک کی تدفین کی حضرت کے بیان کے بعد جمعہ کی نماز ادا کی گئی حضرت نے دعاء فرمائی نماز کے بعد صدر محترم نے اوراد ووظائف کا عمل بتایا اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔
اس موقع پر مقتدر علماء کرام تشریف فرما تھے خصوصاً مولانا اعزازالحسن صاحب کوروڈیہہ نائب سکریٹری جمعیۃ علماء بھاگلپور ، حافظ منظور صاحب ، مولانا سعدالرحمن صاحب ، حاجی غلام رسول صاحب ، مولانا تاج‌الدین صاحب ، مولانا راغب صاحب قاسمی انکے علاوہ کثیر تعداد میں علماء وعوام شریک تھے

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے