جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتجمعیۃ علماء ہند کیاہے؟

جمعیۃ علماء ہند کیاہے؟

جمعیۃ علماء ہند کیاہے؟مجاہدملت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ جن کو ملک کی آزادی کے وقت دستورسازاسمبلی کیلئے چناگیاتھاوہ جمعیۃ علماء ہند کاتذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں : 1947ء کے بعدملک میں مختلف جماعتیں تھیں،میں نے جمعیۃ علماء کے سکریٹری کی حیثیت سے اورایک مسلمان کی حیثیت سے کئی دن اورکئی راتیں اس فکرمیں گذار یں کہ بدلے ہوئے حالات میں مسلمان ہندکیلئے جمعیۃ علماء سے بہترکوئی جماعت ہوسکتی ہے ، میں دیانت داری کے ساتھ اس نتیجہ پرپہونچاکہ آج کل کے حالات میں مسلمانان ہند کیلئے جمعیۃ علماء ہندسے بہترکوئی جماعت نہیں ہوسکتی ہے،دارالعلوم دیوبند کے تقریباً60؍سال مہتمم رہے حکیم الاسلام کے لقب سے مشہورجناب مولاناقاری طیبؒ فرماتے ہیں:’’جس طرح دنیاوی لین دین میں وکلاء کوقانون داں سمجھاجاتاہے،اوران کے مشورہ کے بغیرکاروباری فیصلہ یادستاویزپختہ نہیں سمجھی جاتی ،اسی طرح دینی امورکے بارے میں علماء کے فیصلے ہمارے لئے مستحکم وپختہ ہیں،ان کے بغیرچارہ کارنہیں،اب رہامختلف طبقات خیال کامسئلہ ، سوان کے علماء الگ الگ ہیں،وہ ان کے مشوروں پرعمل کریں،لیکن ان کے کچھ امورملت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہیں،جنہیں مشترک سمجھاجاتاہے،ایسے امورکی راہنمائی کیلئے مقتدراورمستندعلماء کرام نے مستقل جمعیۃ علماء ہند کی بنیادڈالی دی،اس کے بعداب ہمارافرض ہے کہ ہم اپنی ملی زندگی میں اس کی طرف رجوع کریں،اوربرادران وطن کے ساتھ مل جل کر شانہ بشانہ ترقی کی راہ پرگامزن ہو‘‘۔ ہمیں فخر ہے کہ جمعیۃ علماء ہند آج بھی ان اکابر اور بزرگوں کے نقش قدم پر قائم ہے،

خالدانورپورنوی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے