جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء گوراڈیہہ بھاگلپور کا اجلاس منعقد،صدرجمعیۃ علماء بھاگلپورکااہم خطاب

جمعیۃ علماء گوراڈیہہ بھاگلپور کا اجلاس منعقد،صدرجمعیۃ علماء بھاگلپورکااہم خطاب

پریس ریلیز

مؤرخہ 25 اکتوبر 2021؁ء بروز سوموار 10 بجے دن سرام پور ڈیہہ گرہوتیہ بھاگلپور میں نمونۂ اسلاف حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب مفتاحی مہتمم مدرسہ جامعہ حبیبیہ پورینی بھاگلپور وصدر جمعیۃ علماء بھاگلپور کی صدارت میں جمعیۃ علماء گوراڈیہہ بھاگلپور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بطور مہمانِ خصوصی قاری نجیب‌الرحمن صاحب بھاگلپوری کارگزار صدر جمعیۃ علماء شہر مرادآباد موجود تھے ، مولانا اسجد ناظری نظر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بھاگلپور نے حالات کے پیشِ نظر جمعیۃ کے خدمات کو اجاگر کیا اور ذمہ‌داران وعہدیداران کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ ہر علاقے میں جمعیۃ کا مشن جلسۂ سیرت النبی واصلاح معاشرہ کا پروگرام عمل میں لایا جائے ، اور اس بات کا عہد وپیمان لیا کہ کہ بلاک سطح پر تمام علاقوں میں جمعیۃ کا تعارف کرایا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جماعت سے جوڑا جائے تاکہ عوام جمعیۃ کی خدمات سے روشناس ہوسکے ، خصوصاً قاری نجیب‌الرحمن صاحب بھاگلپوری کارگزار صدر جمعیۃ علماء شہر مرادآباد نے نائب امیر‌الہند حضرت مفتی سلمان صاحب منصورپوری ادام‌اللہ‌ظلہ کی جانب سے شرکاء مجلس کو سلام پیش کیا اور مبارکباد دی علاوہ ازیں حضرت مفتی جاوید صاحب کشن گنج صدر جمعیۃ علماء بہار کی جانب سے ارسال کردہ خط بھی پڑھ کر سنایا جس میں اراکین کو فعال بنانے اور پوری دلجمعی سے خدمات انجام دینے کی ہدایات دیں ان کے علاوہ اور بھی مقتدر علماء کرام کے خطابات ہوئے اور مفید مشوروں سے نوازا ، ساتھ ہی ساتھ اطراف کے دس علاقوں میں جلسۂ سیرت النبی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اللہ تعالیٰ کامیاب فرمائے (آمین)
اخیر میں صدر محترم حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب مفتاحی نے مختصر جامع خطاب فرمایا جس میں جمعیۃ کی ملی ، سماجی خدمات کو بیان کیا اور اپنے اندر اخلاق حسنہ اوراخلاص وللہیت پیدا کرنے کی تلقین فرمائی پھر حضرت کی ہی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پزیر ہوا ۔
اس اجلاس میں ضلع وبلاک کے تمام صدور ونظماء اور اراکین موجود تھے خصوصاً حاجی عبدالرقیب آزاد صاحب کوروڈیہ ، ڈاکٹر محمد صفوان صاحب پتھنہ ، حکیم محمد حسیب عالم صاحب گرہوتیہ ، مولانا تاج‌الدین صاحب کوروڈیہ ، مولانا عطاء الرحمن صاحب ہرنتھ ، حافظ اظہار صاحب سرام پور ڈیہہ ، انکے علاوہ کثیر تعداد میں علماء وعوام شریک تھے ۔
رپورٹ:- عمرفاروق قاسمی ابن مولانا مصلح‌الدین صاحب قاسمی بھاگلپوری

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے