جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء گرہوتیہ کے زیراہتمام اصلاح معاشرہ کااجلاس

جمعیۃ علماء گرہوتیہ کے زیراہتمام اصلاح معاشرہ کااجلاس

 بھاگلپور میں واقع گرہوتیہ کی قدیم روحانی مسجد میں حاجی مولانا عبدالرقیب آزاد صاحب کوروڈیہہ سابق نائب صدر جمعیۃ علماء بھاگلپور کی صدارت میں جلسہ سیرت‌النبیؐ واصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا، فریضۂ نظامت مولانا عمرفاروق قاسمی نے انجام دیا قاری عبدالحئی کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا ، حافظ مکرم صاحب نے حضور ﷺ کی شان اقدس میں مدح سرائی کی ، اس کے بعد مولانا مہدی حسن قاسمی نے حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو بیان کیا اور فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو حضور ﷺ کے طور طریقے کے مطابق ڈھالیں اسی ضمن میں حضور ﷺ کے چند واقعات بیان کیے نیز فرمایا کہ اپنے پڑوسیوں کے حقوق کو ادا کرنا چاہیے کیونکہ حقوق‌اللہ تو روز قیامت معافی کے لائق ہے ،لیکن حقوق‌العباد معاف نہیں کیا جائے گا جب تک وہ بندہ معاف نہ کردے اور پڑوسیوں کے حقوق بھی حقوق‌العباد میں شمار ہوتے ہیں ، اس کے بعد جمعیۃ علماءضلع بھاگلپور کے نائب صدر مولانا محمد آصف صاحب ندوی کا خطاب ہوا حضرت نے نونہالوں کی تربیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اتنی کمزور کررہے ہیں کہ غیروں کے چند موہ لینے والے جملے بیس سالہ تربیت کو بیکار کردیتے ہیں، پورے ہندوستان میں فتنہ ارتداد زور وشور سے بڑھتا جارہا ہے اس کی واحد وجہ تعلیم سے دوری ہے ہم اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں ہمارے بچے دینی تعلیم سے کوسوں دور ہیں اسی لیے جمعیۃ علماء ہند نے دینی تعلیمی بیداری مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد ہے کہ ہر گھر میں بچہ تعلیم یافتہ ہوجائے کیونکہ جو قوم تعلیم سے دور ہوگئی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب ہم تعلیم یافتہ ہونگے تو اپنی اولاد کی تربیت اچھے انداز میں کرپائیں گے جس کا نتیجہ ہوگا کہ غیروں کا طریقہ ہمارے اولاد کے قدم کو ڈگمگا نہیں سکتا ۔

 جمعیۃ علماء ضلع بھاگلپور کے صدر محترم حضرت مولانا عطاءالرحمن صاحب مفتاحی مہتمم جامعہ حبیبیہ پورینی بھاگلپور نے اپنے قیمتی مواعظ حسنہ سے مستفیض فرماتے ہوئےدورانِ خطاب فرمایا کہ اصلاح معاشرہ اور نبیؐ کا گہرا تعلق ہے نبی اور رسول بھیجے ہی گئے ہیں اصلاح معاشرہ کے لیے نیز فرمایا کہ مسلمان کچھ نہ کرے صرف حضور ﷺ کی سیرت پر عمل کرلے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے زیر نہیں کرسکتی نیز فرمایا کہ اسوۂ نبیؐ کو اس طریقے سے اپنائیں کہ غیر بھی دیکھ کر ایمان لانے پر مجبور ہوجائے کی تبلیغ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے کیونکہ جہاں تبلیغ کام نہیں کرتی وہاں اچھے اخلاق اپنا اثر دکھاتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ ہمارے حالات دگرگوں ہیں یہ عذاب نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ہے کہ اپنے بندوں پر ظلم کرے بلکہ اللہ تعالیٰ نے نافرمانی کے بدلے ایک جھٹکا دیا ہے ، ہمیں جھنجھوڑا ہے کہ ہم اپنے راستے پر آجائیں ورنہ انجام اس سے بھی برا ہوسکتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی بندے کا محتاج نہیں ہے، اگر ایک قوم عیش پرستی میں مبتلا ہوگی تو اللہ دوسری قوم لائیگا اور اس سے دین کی خدمت لے گا۔ حضرت کی ہی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی خصوصاً تریپورہ کے مظلوموں کے لیے دعاء کی گئی ۔

اس مجلس میں مقتدر علماء کرام شریک تھے خصوصاً قاری نجیب‌الرحمن صاحب بھاگلپوری کارگزار صدر جمعیۃ علماء شہر مرادآباد ، مولانا احسان صاحب کھریک نوگچھیا نائب صدر جمعیۃ علماء بہار ، مولانا راغب صاحب قاسمی ، مولانا اعزازالحسن صاحب قاسمی نائب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بھاگلپور ، حافظ اظہار صاحب سرام پور گرہوتیہ ، جناب تنویر صاحب مکھیا گرہوتیہ انکے علاوہ کثیر تعداد میں علماء وعوام شریک تھے ۔

بعد نمازِ عشاء حضرت صدرِ محترم نے مدنی دواخانہ شریف بازار گرہوتیہ کا افتتاح کیا اللہ کامیابی سے ہم کنار فرمائے آمین ۔

مرسلہ۔عمر فاروق قاسمی جمعیت علماء گرہوتیہ،بھاگل پور

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے