ہومبریکنگ نیوزجمعیۃ علماء کی آوازکوگھرگھرپہونچانا ہماری ذمہ داری۔ مولانامحمد ناظم

جمعیۃ علماء کی آوازکوگھرگھرپہونچانا ہماری ذمہ داری۔ مولانامحمد ناظم

پٹنہ

جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملک کے مفادمیں کام کیاہے،جب بھی ملک کوخوں کی ضرورت پڑی ہمارے اکابرین نے آگے بڑھ کر اس ملک کوپروان چڑھایااورسینچا۔
یہ باتیں بنگال کے وزیرتعلیم اورجمعیۃ علماء مغربی بنگال صدرمولاناصدیق اللہ چودھری نے پرہجوم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاملک میں24ہزارسے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات ہوئے لیکن کسی ملزم کو سزانہیں ملی بلکہ سزایافتہ کوہی رہائی دی گئی،انہوں نے کہاکہ ملک میں جو حالات پیداہوئے ہیں وہ کسی سے چھپاہو انہیں ہے،جمعیۃ علماء کے اکابرین نے پورے ایمانداری سے ملک کی حفاظت کی ہے،اور جنگ آزادی میں سب اہم رول اداکیاہے۔
جمعیۃ علماء ہندمسلمانان ہندکی وہ واحد تنظیم ہے جومسلمانوں کی ہرموڑپر نگہبانی کرتی رہی ہے جمعیۃ علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جمعیۃ کی آواز ہرفرد،محلہ اور گاؤں تک پہنچ جائے،l۔
جمعیۃ کومزیدمستحکم کرنے کے لئے شہربھوپال میں10/11ستمبر2022کومنعقدہوئے اجلاس میں پورے ملک کوپانچ زون میں تقسیم کیاگیا،چوتھے زون میں بہار،جھارکھنڈاورمشرقی ووسطی یوپی کوشامل کیاگیا،اوراس کاکنوینرمولاناکلیم اللہ صاحب،اورنگراں مولاناصدیق اللہ چودھری صاحب صدرجمعیۃ علماء مغربی بنگال کومقررکیاگیاتھا۔آج صوبہ بہار راجدھانی پٹنہ کےKL7ہال میں زون کی دوسری میٹنگ حضرت مولانامفتی جاوید اقبال صاحب صدرجمعیۃعلماء بہارکی صدارت میں اورمولاناصدیق اللہ چودھری صاحب کی نگرانی میں منعقدہوئی،جس کی نظامت مولانامحمدناظم صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء بہاروبانی ومہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ نے کی،اس پروگرام میں یوپی جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے ذمہ داران کے علاوہ بہار کے30/اضلا ع کے صدورونظماء شامل ہوئے،مفتی عبدالحئی صدرمشرقی زون اتر پردیش نے مشرقی زون کی رپورٹ پیش کرتے ہو ئے کہاہم جمعیۃ علماء کی آوازکو گھرگھرپہنچانے کی مشن میں لگے ہیں، مفتی ظفرصاحب جنرل سکریٹری وسطی زون اترپردیش نے کہاکہ جمعیۃ علماء کی مجلس منتظمہ کی اجلاس میں عاملہ،اراکین،اورمدعوین خصوصی کی تربیت کی ضرورت ہے،مولانااصغرمصباحی جنرل سکریٹری جھارکھنڈنے کہامیں اس بارپورے عزم کے ساتھ کہ رہا ہوں کہ میں پورے صوبے کے اندرجمعیۃکی آوازکواور جمعیۃ کے پیغام کوپہنچانے کاکام کرونگا۔
حضرت مولانامحمدناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہارنے اپنی سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بہار کے38/ اضلاع میں سے اب تک 30/اضلاع میں یونیٹیں قائم کی جاچکی ہیں،اسی طرح مقامی اوربلاک سطح پر پورے صوبہ میں کل415/یونیٹیں قائم کی جاچکی ہیں،جس کاخاکہ انہوں نے فرداًفرداًپیش کیا،انہوں نے ماہ اکتوبراور نومبرمیں صوبہ بہارمیں اصلاح معاشرہ اورسیرت النبی ؐکارپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء بہارکے زیراہتمام اور ضلعی یونیٹوں کے زیرنگرانی گاؤں گاؤں اصلاح معاشرہ اورسیرت النبی ؐکاپروگرام منعقدکیاجارہاہے،تاکہ معاشرتی سماجی اور معاشی مسائل مسلمانوں کے حل کئے جاتے رہے اورسماج میں مسنون نکاح کوبڑھایا جاسکے،تعلیمی جدوجہدجاری رہے اور منشیات سے نوجوان نسل دوررہ سکے اسکے لئے اصلاح معاشرہ کی ضلعی مقامی اوربلاک سطح پرکمیٹی بنائی جاچکی ہے ۔
مولاناصدیق اللہ صاحب چودھری صاحب صدرمغربی بنگال نے کہاجمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملک کے مفادمیں کام کیاہے،جب بھی ملک کوخوں کی ضرورت پڑی ہمارے اکابرین نے آگے بڑھ کراس ملک کوپروان چڑھایااورسینچا،انہوں نے کہاملک میں24 ہزارسے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات ہوئے لیکن کسی ملزم کوسزانہیں ملی بلکہ سزا یافتہ کوہی رہائی دی گئی،انہوں نے کہاکہ ملک میں جوحالات پیداہوئے ہیں وہ کسی سے چھپاہوانہیں ہے،جمعیۃ علماء کے اکابرین نے پورے ایمانداری سے ملک کی حفاظت کی ہے،اورجنگ آزادی میں سب سے اہم رول اداکیاہے،جمعیۃ علماء کے تذکرہ کے بغیرملک کی تاریخ ادھوری ہے، جمعیۃ علماء ملک کااثاثہ ہے،اورہمیں چھوڑ کرملک ترقی نہیں کر سکتا،جمعیۃعلماء سے وابستہ علماء کرام نے ملک کیلئے اپنی قربانیاں پیش کی،حضرت شیخ الہند ؒبارہ سال جیل میں رہےاوراس ملک کی حفاظت کیلئے آنے والی نسلوں کودرس دیتے رہے،اس لئے آپ بھی مضبوط رہئے اپنے دل کومضبوط کیجئے،اورقربانی کاجذبہ رکھئے،جمعیۃ علماء کاکام کیجئے اوران کے پیغام کوعام کیجئے،اخیر میں مفتی جاوید اقبال قاسمی صاحب صدرجمعیۃ علماء بہارنے دستوراساسی کوپیش کرتے ہوئے کہاہمیں تعلیمی جدوجہدکیلئے نئے نئے ادارے کھولنے ہونگے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کامعیاری نظم ہو،دینی حلقے کے تحت اصلاحی پروگرام ہو،سماجی خدمات کاجذبہ ہو،اقتصادی حلقے کے تحت معاشی حالات کودرست کرناہو،نوجوانوں کولائبریر ی کی طرف متوجہ کرناہواورنوجوانوں کی تنظیم و تربیت کیلئے جمعیۃ یوتھ کلب کے ساتھ جڑناہوگا،پھرتمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے