جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء نیپال کی طرف سے ضلع روتہٹ کے ناداروں میں کمبل...

جمعیۃ علماء نیپال کی طرف سے ضلع روتہٹ کے ناداروں میں کمبل تقسیم کیاگیا_

جمعیت علماء نیپال کی طرف سے ضلع روتہٹ کے ناداروں میں”کمبل” تقسیم کیا گیا

  تقسیم کے وقت جمعیت علماء نیپال کےجنرل سکریٹری مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی بھی موجود تھے

     انوار الحق قاسمی

(ناظم نشر و اشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال)

    اس ترقی یافتہ دور میں بھی آپ کو بے شمار ایسے لوگ بآسانی مل جائیں گے ،جن کے پاس موسم سرما سے حفاظت کے لیے کمبل اور لحاف کا فقدان ہے۔اور عجب بات یہ بھی ہے کہ جن کو خداوند عالم نےمال و دولت سے نوازا ہے،ان کی ایک بڑی تعداد بخیل ہی نہیں؛بل اسم تفضیل کے صیغہ کے ساتھ ابخل ہوتی ہے،اور ان کے نزدیک تخلیق کا مقصد صرف مال ہی جمع کرنا ہوتاہے۔غریبوں ،مسکینوں،اور محتاجوں کی امداد اوران کا تعاون کرنا کیا چیز ہے؟ اور اس کی کیا فضیلتیں ہیں؟ان سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

  یہی وجہ ہے بعض دفعہ بعض غریبوں کی بددعائیں بعض ابخل مالداروں پر لگ جاتی ہیں ،جس کی بنا وہ دائم المرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں،اور علاج و معالجہ ہی میں ان کا پورا سرمایہ ان کی حیات ہی میں ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ بھی کلمح البصر غریبوں کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں۔

   اس لیے جب کسی کو باری تعالیٰ مال ودولت عطا کرے،تو اسے چاہیے کہ ہمیشہ محتاجوں کا خیال کریں اور ہرممکن ان کی اعانت کرتے رہیں۔

   ملک نیپال میں چل رہی سب سے بڑی اور باوقار تنظیم جمعیت علماء نیپال اپنے ابتداء قیام ہی سی غریبوں،مسکینوں اور محتاجوں کا ہر پل اور ہر لمحہ خیال کرتے آرہی ہے اور جب بھی انہیں، جن چیزوں کی ضرورت آن پڑتی ہیں،ان چیزوں کا فورا جمعیت علماء نیپال انتظام کرتی ہے۔

    چند دنوں قبل جمعیت علماء نیپال کے ارباب اختیار کو یہ خبر پہنچی کہ ضلع روتہٹ نیپال میں چند ایسے ضرورت مند لوگ ہیں،جن کے پاس سردی سے بچاؤ کے لیے "کمبل” نہیں ہے،تو فوراً جمعیت علماء نیپال ان کے لیے "کمبل”کا انتظام کی اور پھر کل بتاریخ 17/جنوری 2022ء بروز سوموار چندر نگاہ پور میں،جمعیت علماء نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی،مفتی انیس الرحمن صاحب قاسمی،مولانا وقاری وصی اختر صاحب امام و خطیب جامع مسجد چندر نگاہ پور اور جناب ذوالفقار صاحب کی موجودگی میں پندرہ 15/غربا میں” کمبل "تقسیم کیاگیا۔

   جس کی بنا غریبوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے اور پھر ان لوگوں نے جمعیت علماء نیپال کے ارباب اختیار کو دل سے خوب دعائیں دیں۔

   اللہ تبارک و تعالیٰ جمعیت علماء نیپال کو مزید مضبوط و مستحکم بنائے، تاکہ جب بھی،جس کو بھی جمعیت کے تعاون کی ضرورت ہو،فورا جمعیت اس کی امداد کے لیے تیار رہے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے