جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال کا" انتخابی اجلاس" 21/اکتوبر کو جامعة البنات...

جمعیۃ علماء ضلع روتہٹ نیپال کا” انتخابی اجلاس” 21/اکتوبر کو جامعة البنات فاطمةالزہرا بھگوان پور میں ہوگا

   انوار الحق قاسمی

ڈائریکٹر: نیپال اسلامک اکیڈمی

    ابھی چند دنوں قبل "جمعیة علماء نیپال” کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا،جس میں "صدور و نظما”کا انتخاب عمل میں آیا۔

  اب جب دستور اور ضابطے کے مطابق "جمعیتِ علماء نیپال” کے ذمہ داران کا انتخاب بحسن و خوبی ہوگیا،تو ضلعی جمعیة "جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال” کے ارباب اختیار نے بھی مناسب سمجھا کہ کیوں نہیں اب "جمعیةعلماء ضلع روتہٹ نیپال”کا بھی” انتخابی اجلاس”کیا جائے،جس میں "جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال” کے ذمہ داران و ممبران میں مزید توسیع کی جائے؛تاکہ” ضلعی جمعیة” ذمہ داران و ممبران کی کثرت کے ذریعے مزیدمستحکم اور مضبوط ہوسکے اور ہمہ جہتی خدمات انجام دینے میں آسانی ہوسکے نیز "ضلعی جمعیة” کا فیض "ضلع روتہٹ” کے ہر فرد بشر تک پہنج سکے۔

  چوں کہ عام طور سے وہی تنظیم کامیاب تصور کی جاتی ہے،جس میں افراد کی کثرت ہوتی ہے،اس لیے "جمعیة علماء روتہٹ نیپال”کے بابصیرت ارباب حل و عقد نے یہ فیصلہ لیا کہ ضلعی جمعیة کا "انتخابی اجلاس” کیاجائے۔

    چناں چہ جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال کے صدر اعلی مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی نے ایک پریس ریلیز جاری کیا،جس میں انہوں نے لکھا کہ ” جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال” کا” انتخابی اجلاس”مورخہ 14/ربیع الاول 1443ھ بمطابق21/اکتوبر4/گتے کارتک بروز جمعرات بوقت 12/بجے دن بمقام جامعة البنات فاطمة الزہرا بھگوان پور ہونا طے یایاہے۔

   جس کی صدارت جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال کے صدر محترم مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی فرمائیں گے اور قیادت بانی جمعیت مولانا عبد العزیز صدیقی سرپرست جمعیت علماء نیپال فرمائیں گے،نیز یہ” انتخابی اجلاس "زیر حمایت مولانا ثناء اللہ قاسمی امام و خطیب جامع مسجد عثمان غنی ڈللو وخازن جامعة البنات فاطمة الزہرا بھگوان پور منعقد ہوگا۔

   اس انتخابی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی جمعیة علماء نیپال کے صدر اور دارالتعلیم والتربیت کے ناظم مولانا محمد خالد صدیقی تشریف لائیں گے،مجلس کا آغاز مولانا وقاری اسرار الحق قاسمی کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوگا اور شان رسالت میں نذرانہ عقیدت جناب فیاض فیضی پیش کریں گے۔

   واضح رہے کہ اس” انتخابی اجلاس” میں چند اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،جو مندرجہ ذیل ہیں:

(1) جمعیت علماء روتہٹ کی توسیع (2) مردم شماری پر غور و خوض و لائحہ عمل (3) تحفظ ختم نبوت کانفرنس یا اصلاح معاشرہ روتہٹ کی تیاری کے سلسلے میں غور وفکر۔

   اس لیے ضلع روتہٹ نیپال کے علماء کرام وقت مفروضہ پر تشریف لاکر اس انتخابی مشورہ کو کامیاب بنائیں!

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے