بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزجمعیت_علماءجوکی ہاٹ کے تحت چوتھے پنچایت کا انتخاب مکمل

جمعیت_علماءجوکی ہاٹ کے تحت چوتھے پنچایت کا انتخاب مکمل

#جمعیت_علماءجوکی ہاٹ کے تحت چوتھے پنچایت کا انتخاب مکمل

جمعیت علماء #پنچایت_مٹیاری کے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد
__________________________
مرکزی و صوبائی جمعیت کی ہدایات کے مطابق جمعیت علماء ارریہ کی نگرانی میں پنچایت سطحی مقامی جمعیتوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔
کثیر مسلم آبادی پر مشتمل ضلع ارریہ کے بلاک جوکی ہاٹ میں کل 27 پنچایت ہیں۔
الحمد للّٰہ بلاک کے ذمےداران کی مشاورت منعقدہ 18 ستمبر 2022 کے بعد سے آج تک چار پنچایت کا انتخاب بحسن و خوبی عمل میں آچکا ہے۔
پنچایت تارن،کرسیل،سمریا کے بعد آج بعد نماز عصر پنچایت مٹیاری کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
پنچایت کے ہر طبقے کے ذمےدار علماء و دانش وران پر مشتمل 21 رکنی کمیٹی تشکیل دے گی۔
اس انتخابی مہم میں بلاک صدر قاری امتیاز احمد،نائب صدر مولانا قیصر مظاہری،سکریٹری مولانا کاشف نسیم،جوائنٹ سکریٹری مولانا ارشد جمال سبیلی،قاری عبد الصمد وغیرہ شامل تھے جبکہ انتخابی اجلاس کے انعقاد میں رفیق گرامی مفتی نظر الحق قاسمی نے پوری کوشش کی۔
اس سے قبل آج ہی بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد چکئی ہاٹ میں انتخاب ہونا تھا لیکن انتخابی عمل کے زیادہ تشہیر نہ ہوپانے پر لوگوں کی تعداد کم رہی،اس لئے موجود شرکاء کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔
الحمد للّٰہ سبھوں نے مضبوط انداز میں پنچایت کے ہر وارڈ کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اگلی تاریخ 12 اکتوبر 2022 کی طے کی۔
الحمد للہ آج کے ان دونوں پروگرام میں بندہ عاجز بھی شریک رہا جبکہ ساتھ میں برادر بزرگ مولانا خورشید انور صاحب نعمانی بھی تھے۔
اللہ نے وقت میں کافی برکت دی۔چنانچہ بعد عصر اولا چکئی کی جامع مسجد میں جمعیت علماء ہند کا مختصر تعارف کراتے ہوئے موجودہ حالات میں اس کی اہمیت و افادیت سے لوگوں کو روشناس کرایا اور اگلے انتخابی عمل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی پھر مٹیاری پہنچ کر وہاں کے نومنتخب اراکین کو موجودہ حالات میں ان کی ذمےدارایاں یاد دلاتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
رب کریم اس سلسلے میں استقامت عطافرمائے،فعال و سرگرم عمل ساتھیوں اپنی شایان شان اجر عظیم عطا فرمائے،منتخب ہونے والی مقامی یونٹوں سے کام لے،مابقیہ انتخابات کو منظم انداز میں کرنے کے لئے حائل دشواریوں کو دور فرمائے۔۔۔
#محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
یکم اکتوبر 2022

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے