جمعیت علماء ہند یوتھ کلب کے سیکریٹری قاری احمد عبد اللہ کا میوات دورہ بحسن وخوبی اختتام پذیر بچوں کو تقسیم کئے سرٹیفکیٹ

106

جمعیت علماء ہند کے ایماء نوائے ملت نیوز میوات ( مبارک میواتی آلی میو ) پر اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیت یوتھ کلب کے سیکرٹری قاری احمد عبداللہ نے میوات کا دو روزہ دورہ کیا جس میں مختلف مقامات پر مولانا نے ٹریننگ یافتہ بچوں کو اسناد تقسیم کئے 26 ستمبر بروز ہفتہ کو میوات کا دورہ شروع کیا جو آج بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا
اور حضرت مولانا کے دورۂ میوات کا مقصد جمعیت علماء ہند کی طرف سے قائم کردہ جمعیت یوتھ کلب کے تئیں بچوں ونوجوانوں میں بیداری لانا تھا، مولانا نے اس کے خاطر میوات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مولانا نے جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے قائم کردہ ٹریننگ سینٹرز میں تربیت یافتہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میوات کے مشہور گاؤں بڈیڈ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے، بعد ازاں حضرت مولانا نے گاؤں ترواڑہ کا دورہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ گاؤں سرائے بھی گئے۔اس کے بعد مہمان ذی وقار نے  ہریانہ کی صوبائی جمعیت کے ذمہ داران حضرت مولانا یحییٰ کریمی صاحب، قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی، مولانا ارشد قاسمی ترواڑہ، اور مولانا توفیق قاسمی پھونسیتہ، کے ہمراہ  گاؤں لاڈلاکا پہنچ کر میوات کی مشہور شخصیت مولانا الیاس صاحب مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی،اس کے بعد جمعیت علماء ہند کا یہ وفد  مدرسہ افضل العلوم مہوں کے لئے روانہ ہوا، وہاں جمعیت یوتھ کلب کے بچوں نے بہترین انداز میں اس وفد کا والہانہ استقبال کیا، جس سے سبھی خوش نظر آئے، وہاں بھی جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے قائم کردہ ٹریننگ سینٹرز میں تربیت یافتہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسنادادات تقسیم کی، اور بعد ازاں مولانا احمد صاحب نے واپس دہلی کے لئے رخت سفر باندھا۔واضح رہے کہ جمعیت یوتھ کلب کے تربیت یافتہ بچے اور نوجوان متعدد علاقوں میں مختلف انداز میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔جمعیت یوتھ کلب کے تربیت یافتہ بچوں نے ماضی میں حجاج کرام کی خدمات اور دہلی فسادات سے متاثرہ علاقہ کی صفائی اور دیگر صفائی سے متعلق اہم تحریکات میں حصہ لیا، ابھی حال ہی میں قاری اسلم بڈیڈ کی سربراہی میں روڈ سیفٹی پروگرام میں نوح پہنچ کر ایم وی جی گروپ کی حوصلہ افزائی کی تھی، جسکی وجہ سے جمعیت یوتھ کلب کو عوام و خواص میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی